• صارفین کی تعداد :
  • 481
  • 6/10/2016
  • تاريخ :

قطر کے بادشاہ کي ايراني صدر سے ٹيليفون پرگفتگو

قطر کے بادشاہ کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پرگفتگو


قطر کے بادشاہ شيخ تميم بن حمد آل ثاني نے اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر حسن روحاني کو ٹيليفون کيا جس ميں دونوں رہنماوں نےدوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمي امور پر تبادلہ خيال کرتے ہوئے باہمي تعلقات کو فروغ دينے پر تاکيد کي ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق قطر کے بادشاہ شيخ تميم بن حمد آل ثاني نے اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر حسن روحاني کو ٹيليفون کيا جس ميں دونوں رہنماوں نےدوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمي امور پر تبادلہ خيال کرتے ہوئے باہمي تعلقات کو فروغ دينے پر تاکيد کي ہے۔

اس گفتگو ميں دونوں رہنماوں نے ايکدوسرے کو رمضان المبارک کي آمد پر مبارک باد پيش کي۔ ايراني صدر نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور قطر کے بہت سے اہداف اور مفادات مشترک ہيں۔ صدر حسن روحاني نے کہا کہ علاقائي مسائل کو باہمي تعاون اور مذاکرات کے ذريعہ حل کيا جا سکتا ہے اور غير علاقائي طاقتوں کو خطے کے بحران پر مسلط ہونے کي اجازت نہيں ديني چاہيے کيونکہ بحرانوں ميں غير علاقائي طاقتوں کا ہاتھ ہے۔

قطر کے بادشاہ نے بھي اس گفتگو ميں رمضان المبارک کي مناسبت سے مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا کہ قطر کو ايران کے ساتھ باہمي تعلقات کو فروغ دينے پر فخر ہےاور ہم ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں باہمي تعلقات کو فروغ دينے کے خواہاں ہيں اور ايران کو اپنا برادر، دوست اور ہمسايہ ملک سمجھتے ہيں۔