• صارفین کی تعداد :
  • 1130
  • 5/30/2016
  • تاريخ :

سعودي عرب کي ہندوستان ميں دہشت گردي کے فروغ کے لئے بڑے پيمانے پر سرمايہ کاري

سعودی عرب کی ہندوستان میں دہشت گردی کے فروغ کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری

 امريکي سينيٹر کرس مرفي نے اپنے ايک بيان ميں ہندوستان ميں دہشت گردي کو فروغ دينے کے لئے سعودي عرب کي مبينہ سرمايہ کاري پر اظہار تشويش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سي مصدقہ اطلاعات ہيں کہ سعودي عرب کي طرف سے ہندوستان کے طول و عرض ميں اپنے مخصوص مکتبہ فکر کے مدارس کا نيٹ ورک قائم کرنے کے لئے بھاري سرمايہ کاري کي جارہي ہے۔مہر خبررساں ايجنسي نے اين ڈي ٹي وي کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ امريکي سينيٹر کرس مرفي نے اپنے ايک بيان ميں ہندوستان ميں دہشت گردي کو فروغ دينے کے لئے سعودي عرب کي مبينہ سرمايہ کاري پر اظہار تشويش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سي مصدقہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودي عرب کي طرف سے ہندوستان کے طول و عرض ميں اپنے مخصوص مکتبہ فکر کے مدارس کا نيٹ ورک قائم کرنے کے لئے بھاري سرمايہ کاري کي جارہي ہے۔ امريکي سينيٹر کرس مرفي نے نے امريکي اسسٹنٹ سيکرٹري آف سٹيٹ فار ساوتھ اينڈ سنٹرل ايشياءنيشا ديسائي سے اس ضمن ميں خصوصي طور پر جواب طلب کيا تھا۔نيشا ديسائي نے جواب ميں سعودي عرب کے بارے ميں سنسني خيز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ميں دہشت گردي کے فروغ کے سلسلے ميں سعودي عرب کي عظيم سرمايہ کاري کا امريکہ تعاقب کر رہا ہے اور سعودي عرب کي طرف سے دنيا بھر ميں دہشت گردي کے نيٹ ورک سے جوڑے ہوئے اداروں کي امداد پر امريکہ کو شديد تشويش بھي لاحق ہے۔نيشا ديسائي نے کہا کہ ہم ہندوستان ميں سعودي عرب کي اس سرمايہ کاري کا سراغ لينے ميں بڑي حد تک کامياب رہے ہيں اور ہندوستاني حکام خود بھي سعودي عرب اور خليجي ممالک سے آنے والي اس سرمايہ کاري کے بارے ميں سراغ لگا رہے ہيں۔ واضح رہے کہ امريکہ کے ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھي سعودي عرب سے تھا امريکي تحقيقاتي کميشن کي رپورٹ کے مطابق  ان دہشت گردوں کے ساتھ سعودي عرب کے حکام کے قريبي روابط تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودي عرب دہشت گردي کا اصلي مرکز ہے جہاں سے پوري دنيا ميں دہشت گردي کو پھيلايا جا رہا ہے ۔ تمام دہشت گرد گروہوں کا تعلق وہابي فرقہ و تکفيري فرقہ سے ہے جس کي جڑيں سعودي عرب ميں ہيں اور وہابي افکار دہشت گردي کا اصلي سبب ہيں جن کا اسلام سے کوئي تعلق نہيں کيونکہ وہابي افکار کا سرچشمہ  درحقيقت ابو جہل، ابو لہب ، ابوسفيان ، معاويہ اور يزيد کي افکار ہيں ، وہابي  اسلام اور دين کے نام پر اسلام کي جڑيں کاٹ رہے ہيں۔