• صارفین کی تعداد :
  • 2511
  • 6/1/2016
  • تاريخ :

بشارت ظہور حضرت مہدي (عج) ( حصّہ پنجم)

السلام عليک يا صاحب الزمان

 رسول اللہ نے فرمايا: ” آخري زمانے ميں ميري امت کے سر پر ان کے پادشاہ کي جانب سے ايسي مصيبتيں نازل ہوں گے اس سے پہلے کسي نے اس کے بارے ميں نہ سنا ہو گا اور ميري امت پر زمين اپني وسعت کے باوجود تنگ ہو جائے گي زمين ظلم وجور سے بھر جائے گي ، مومنين کا کوئي فرياد رس اور پناہ دينے والا نہ ہو گا ، اس وقت خدا وند عالم ميرے اہل بيت ميں سے ايک شخص کو بھيجے گا جو کہ زمين کو اسي طرح عدل وانصاف سے پر کرے گا جس طرح وہ ظلم وجور سے پر ہو چکي ہو گي  آسمان و زمين کے رہنے والے ان سے راضي ہوں گے ، اس کے لئے زمين اپنے خزانے اگل دے گي اور آسمان سے مسلسل بارشيں ہوںگي سات يا آٹھ يا نو سال لوگوں کے درميان زندگي بسر کرے گا اور زمين ميں رہنے والوں پر [ آپ کے دور ميں ] اللہ تعالي کي طرفسے جورحمتيں نازل ہوں گي [ اسے ديکھ کر] جو زندہ ہيں وہ مردوں کے زندہ ہونے کي آرزو کريں گے ، اوريہ حديث سند کے لحاظ سے صحيح ہے ? (?مستدرک الحاکم ، ج، ص کتاب الفتي و الملاحم ”عن ابي سعيد الخدري) 7:”حافظ ترمذي حدثنا عثمان بن ابي شيبه ، ثنا الفضل بن وکين ، ثنا فطر، عن القاسم بن ابي بزه عن ابي طفيل عن علي رضي الله عنه، عن النّبي قال لولم يبق من الدهر الاّ يوم يبعث الله رجلاً من اهل بيتي يملائہا عدلاً کما ملئت جوراً“ حافظ ترمزي ، ہم سے عثمان بن ابي شيبہ نے حديث بيان کي ، ان سے فضل بن وکين نے حديث بيان کي ، ان سے فطر نے حديث بيان کي ان سے قاسم ابن ابي بزہ نے ، ان سے ابي طفيل نے انہوں نے علي ابن طالب سے انہوں نے پيغمبر اکرم سے کہ آنحضرت نے فرمايا: اس دنيا کي عمر اگرچہ ايک دن ہي کيوں نہ رہ گئي ہو ، پر بھي اللہ تعالي اس دن کو طولاني کر دے گا اور اس ميں ميرے اہل بيت ميں سے ايک شخص کو مبعوث فرمائے گا جو زمين کو عدل وانصاف سے اسي طرح بھر دے گا جس طرح وہ ظلم وجور سے بھر چکي ہوگي  ( سنن ترمذي ، ابواب الفتن ، باب ماجاءفي المہدي ، ج، ص ؛ ايضاً جامع الاصول من احاديث الرسول ، ج، حديث؛ البيان في اخبار صاحب الزمان باب اول ، ذکر خروج المہدي في آخر الزمان ، ص  ؛ الصواعق المحرقہ ، الاية الثانية عشر، ص ) ( جاري  ہے )