• صارفین کی تعداد :
  • 447
  • 5/27/2016
  • تاريخ :

چابہار سمجھوتہ پاکستان کے لئے مفيد 

چابہار سمجھوتہ پاکستان کے لئے مفید

پاکستان کے مشير خارجہ سرتاج عزيز نے کہا ہے کہ علاقائي سطح پر انجام پانے والے مواصلاتي اور راہداري سے متعلق تمام معاہدےخصوصا چابہار سمجھوتہ انتہا‏ئي مطلوب اور مثالي ہے جو پاکستان کے لئے بھي مفيد ہو سکتا ہے۔ سرتاج عزيز‍ نے ايران، ہندوستان اور افغانستان کے درميان طے پانے والے سمجھوتے سے متعلق پاکستان کے سرکاري موقف کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں ايراني بندرگاہ چابہار اور پاکستاني بندرگارہ گوادر کے ترقياتي منصوبوں کا ذکر کيا اور چين پاکستان کے درميان اقتصادي کوريڈور کے منصوبے کو اہم ترين علاقائي منصوبہ قرار ديا۔ انہوں نے جو اسلام آباد ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے مزيد کہا کہ ان منصوبوں ميں کسي قسم کا کوئي تضاد نہيں پايا جاتا بلکہ يہ ايک دوسرے کي ضروريات کے عين مطابق ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصبوں سے علاقے کي تجارتي اور معاشي سرگرميوں کا اضافہ ہوگا۔ سرتاج عزيز‍ نے چابہار اور گوادر کے درميان زميني رابطے کي برقراري کي طرف اشارہ کيا اور کہا کہ ہم گوادر اور چابہار کو اہم ترين بندرگاہوں کي حيثيت سے جڑواں شہر قرار دينے کا ارادہ رکھتے ہيں اور اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ يہ بندر گاہيں ايک دوسرے کي ضروريات کو پورا کريں گي۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کي تيئيس تاريخ کو ايران، ہندوستان اور افغانستان کے سربراہوں کي موجودگي ميں چابہار سمجھوتے سے معروف اس تين جانبہ سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔