• صارفین کی تعداد :
  • 1200
  • 3/30/2016
  • تاريخ :

کابل میں دھماکہ، 2 جاں بحق، 7 زخمی

کابل میں دھماکہ، 2 جاں بحق، 7 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔

افغان پولیس کے مطابق منگل کی صبح کابل شہر میں ہونے والے بم ایک دھماکے میں دو عام شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہناہے کہ دھماکے کا ہدف افغان پارلیمنٹ کے سابق رکن رفیع اللہ گل تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پیر کے روز طالبان نے کابل میں افغان پارلیمنٹ کی عمارت پر تین راکٹ داغے تھے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔