• صارفین کی تعداد :
  • 1174
  • 3/27/2016
  • تاريخ :

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ پاکستان مکمل، تہران واپسی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ پاکستان مکمل، تہران واپسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے ہفتے کی رات واپس تہران پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، دورہ پاکستان سے واپسی پر تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پہنچے جہاں ان کا ایران کے نائب صدر اور اسی طرح بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نیز کابینہ کے بعض اراکین نے استقبال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے دو روزہ دورہ پاکستان میں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی چھے مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے۔

صدر مملکت نے اس دورے میں پاکستان کے صدر، وزیراعظم، مشیر خارجہ اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تاجروں اور نجی شعبوں کے نمائندوں، علماء اور مختلف شخصیات کے اجتماع سے خطاب کیا۔

مبصرین نے پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے انجام پانے والے دو روزہ دورہ پاکستان کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔