• صارفین کی تعداد :
  • 1217
  • 3/21/2016
  • تاريخ :

لندن میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کو پوری طرح چوکس رہنے کے احکامات دے دیئے گئے

لندن میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کو پوری طرح چوکس رہنے کے احکامات دے دیئے گئے


لندن میں ایک ساتھ متعدد دہشت گردانہ حملوں کے خدشے کے باعث پولیس اور سیکورٹی اداروں کو پوری طرح چوکس رہنے کے احکامات دے دیئے گئے۔

فارس نیوز ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیر کو پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے سیکورٹی اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ لندن میں ایک ساتھ دس دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی جرائم سے متعلق نیشنل ایجنسی کو پتہ چلا ہے کہ شام سے غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحے برطانیہ پہنچائے گئے ہیں جن سے نومبر دو ہزار پندرہ کے حملوں جیسے دہشت گردانہ حملے کئے جا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی کابینہ کے ایک رکن نے، جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے، کہا ہے کہ برطانیہ کے سیکورٹی اداروں کو ایک ساتھ تین دہشت گردانہ حملوں کے امکان کی بابت پہلے ہی الرٹ کیا جا چکا تھا لیکن اب ملنے والی اطلاعات اور پیرس کے واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے برطانوی سیکورٹی اداروں کو پوری طرح چوکس رہنے کے احکامات دے دیئے گئے۔