• صارفین کی تعداد :
  • 1622
  • 11/4/2014
  • تاريخ :

مسجدالاقصي کي بے حرمتي کاجواب ديا جائے گا، حماس

مسجدالاقصی کی بے حرمتی کاجواب دیا جائے گا، حماس

فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس نے تاکيد کے ساتھ کہا ہے کہ مسجدالاقصي کے خلاف صيہونيوں کے اقدامات اور اس مسجد کي بے حرمتي پر ہرگز خاموش نہيں رہا جائے گا-حماس کے ايک رہنماطلال نصّار نے غزہ ميں اتوار کے روز غزہ ميں مسجدالاقصي کي حمايت ميں ہونے والے مظاہرے کے دوران کہا ہے کہ صيہوني حکومت نے اگر مسجدالاقصي کي بے حرمتي کرنے کي کوشش کي تو صيہوني حکومت کے زير کنٹرول علاقوں اور صيہوني آبادکاروں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا-انھوں نے کہا کہ تحريک مزاحمت کي توانائي، اس سے کہيں زيادہ ہے کہ جس کي دشمن توقع کررہا ہے اور يہ کہ تحريک مزاحمت، صيہوني حکومت کي ہر طرح کي جارحيت کا منھ توڑ جواب دينے کيلئے مکمل طور پر آمادہ ہے- حماس کے رہنماطلال نصّار نے کہا کہ فلسطينيوں نے جس طرح سے غزہ ميں صيہوني حکومت کو شکست دي ہے غرب اردن اور بيت المقدس ميں بھي اسے شکست سے دوچار کرديا جائے گا-


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ميں سول نافرماني تحريک کا اعلان

داعش کو سي آئي اے نے پروان چڑھايا