• صارفین کی تعداد :
  • 580
  • 3/6/2014
  • تاريخ :

ٹوکيوميں ظريف کي جاپان کے وزيراعظم و وزيرخارجہ سے ملاقات

ٹوکیومیں ظریف کی جاپان کے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے ملاقات

جاپان کے وزير اعظم نے اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات ميں دو جانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکيدکي ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزير اعظم "شينزو آبہ" نے بدھ کي شام ٹوکيو ميں ايران کے وزير خارجہ "محمد جواد ظريف" کے ساتھ ملاقات ميں ايران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر اميد کا اظہار کرتے ہوئے ، دو جانبہ تعاون کي تقويت کے لئے اپنے ملک کي مکمل آمادگي کا اعلان کيا- جاپان کے وزير اعظم نے نيويارک ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر "حسن روحاني" کے ساتھ اپني ہونے والي ملاقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکيو نے اس ملاقات ميں طے پانے والے سمجھوتوں منجملہ ماحوليات اور منشيات کے خلاف مہم جيسے امور کو اپنے ايجنڈے ميں قرار دے رکھا ہے- جاپان کے وزير اعظم "شينزو آبہ" نے اسي طرح ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان ہونے والي ابتدائي جوہري سمجھوتے کا خيرمقدم کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ يہ مسئلہ حتمي راہ حل تک پہنچے گا- اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ "محمد جواد ظريف" نے بھي اس ملاقات مين دونوں ملکوں کے تعلقات کو ديرينہ و دوستانہ قرار ديا اور کہا کہ کہ تھران ، ٹوکيو کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے خاص اہميت کا قائل ہے- ايران کے وزير خارجہ حتمي جوہري سمجھتے کے حصول کے لئے ايران عزم پر تاکيد کي اور کہا کہ تھران اس مسئلہ کو سياسي و عزم و ارادے اور نيک نيتي کي بنياد پر آگے بڑھا رہا ہے-   دوسري جانب اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے جاپان کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات و گفتگو کي ہے- ٹوکيو سے ہمارے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق "محمد جواد ظريف" اور "فوميو کيشيدا" نے بدھ کي شام سياسي و اقتصادي اور ثقافتي شعبوں ميں ايران و جاپان کے تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خيال کيا- وزير خارجہ "محمد جواد ظريف" نے اس ملاقات ميں جوہري مذاکرات کے حوالے سے تھران کے نقطہ ہائے نگاہ کي وضاحت کرتے ہوئے ايران کي پر امن جوہري سرگرميوں کي تشريح کي- اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے اسي طرح اپنے جاپاني ہم منصب کے ساتھ ملاقات ميں تھران و ٹوکيو تعلقات کو دوستانہ اور طويل ماضي کا حامل قرار ديا اور کہا کہ ان تعلقات کو تھران خاص اہميت ديتا ہے اور يہ تعلقات دونوں قوموں کے فائدے ميں مزيد فروغ پائيں-وزير خارجہ "ظريف" نے اميد ظاہر کي کہ دونوں ملکوں کا باہمي تعاون ، عالمي امن و سلامتي کي تقويت کے دائرے ميں علاقائي و عالمي سطح پر مزيد فروغ پائے گا- جاپان کے وزير خارجہ نے بھي اس ملاقات ميں تھران ٹوکيو کے درميان تعلقات کي توسيع پر تاکيد کي اور کہا کہ جاپان ، ايران کے ساتھ مختلف شعبوں مزيد تعلقات کا خواہاں -

 


متعلقہ تحریریں: