• صارفین کی تعداد :
  • 547
  • 2/24/2014
  • تاريخ :

سعودي عرب ميں شيعہ مسلمانوں پر مظالم

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر مظالم

سعودي عرب کي سيکيورٹي فورسيز نے اپنے ملک کے شمالي علاقے ميں واقع العواميہ ميں شيعہ مسلمانوں پر حملہ کيا ہے- الميادين ٹي وي چينل کے مطابق اس حملے کے دوران شيعہ مسلمانوں کے مکانات کو نذر آتش کرديا گيا- يہ حملہ ايسي حالت ميں انجام پايا کہ جمعرات کے روز بھي اس علاقے پر کئے جانے والے اسي قسم کے ايک حملے ميں دو افراد کا قتل اور پانچ ديگر کو زخمي کرديا گيا تھا-اس واقعے کے بعد سعودي عوام نے القطيف کے علاقے ميں آل سعود حکومت کے خلاف احتجاجي مظاہرے کئے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانوني کاروائي کئے جانے کا مطالبہ کيا- قابل ذکر کہ سعودي عرب ميں شيعہ مسلمان، سنہ انّيس سو تيس کے عشرے سے اس ملک ميں آل سعود کي حکمراني شروع ہونے کے بعد سے ہي تشدد و جارحيت، امتيازي سلوک اور ظلم و زيادتي کا نشانہ بنتے آرہے ہيں جس کے نتيجے ميں ابتک لاتعداد سعودي شيعہ مسلمانوں کو اپني جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے يہانتکہ سينکڑوں ايسے شيعہ مسلمان اب بھي موجود ہيں جو بيس برسوں سے زائد عرصے سے بغير کسي جرم اور قانوني کاروائي کے بغير ہي بلا سبب جيل ميں قيد کي صعوبتيں برداشت کررہے ہيں اور آل سعود حکومت، اس سلسلے ميں نہ صرف يہ کہ جواب دہ نہيں بلکہ ان کے مستقبل کے حوالے سے کچھ بولنے تک کو تيار نہيں ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران