• صارفین کی تعداد :
  • 977
  • 2/15/2014
  • تاريخ :

پاکستان  ميں پرتشدد واقعات، کئي ہلاک و زخمي

پاکستان  میں پرتشدد واقعات، کئی ہلاک و زخمی

 اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خيبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے کوچي بازار ميں نامعلوم شرپسندوں نے دستي بم سے امام بارگاہ پر حملہ کيا جس ميں اس امام بارگاہ کا متولي زخمي ہو گيا اور امام بارگاہ کو جزوي نقصان پہنچا- پوليس ذرائع کہنا ہے کہ دستي بم امام بارگاہ کے قريب گر جانے سے زيادہ نقصان نہيں ہوا اور امام بارگاہ کا متولي بارودي مواد کے حملے ميں زخمي ہو گيا، جسے اسپتال منتقل کر ديا گيا تاہم اس کي حالت خطر ے سے باہر بتائي جاتي ہے-دوسري جانب صوبے سندھ کے شہر کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ميں 2 افراد ہلاک ہو گئے- ذرائع کے مطابق نارتھ کراچي کے ايک علاقے ميں خاتون کي لاش برآمد کي گئي ہے، جسے تشدد کے بعد قتل کيا گيا- ادھر سبزي مارکيٹ کے قريب فائرنگ ميں 55 سالہ شخص ہلاک ہو گيا جس کے شناخت نہيں ہو سکي-يہ ايسے ميں ہے کہ کراچي کے علاقے اورنگي ٹاون ميں تھانے کے قريب يکے بعد ديگرے ہونے والے  2 دھماکوں ميں تين افراد زخمي ہوئے ہيں-


متعلقہ تحریریں:

پشاور ميں فائرنگ، مولانا عالم شاہ شھيد

پاکستان پر مسلّط جنگ