• صارفین کی تعداد :
  • 4854
  • 1/30/2014
  • تاريخ :

اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کا کردار  ( حصّہ چہارم )

اسلامی بیداری کی تحریک میں خواتین کا کردار  ( حصّہ چہارم )

خواتين اور اسلامي  بيداري کي عالمي کانفرنس ميں شريک عالم اسلام کي ايک ہزار سے زائد مجاہد ، دانشور اور ممتاز ايراني اور غير ملکي نمائندہ خواتين نے تہران ميں قائد انقلاب اسلامي سے ملاقات کي-  اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے  رہبر معظم انقلاب اسلامي سيد علي خامنہ اي نے اسلامي بيداري کي عظيم تحريک ميں خواتين کے کردار کو بے مثال قرار ديا اور فرمايا کہ اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کي وسيع موجودگي مسلمان قوموں کے ليے عظيم کاميابيوں کا پيش خيمہ ہوگا - انہوں نے خواتين اور اسلامي بيداري کے اجلاس ميں مسلمان خواتين کے اجتماع کو عالم اسلام کي خواتين کي ايک دوسرے سے زيادہ سے زيادہ شناخت کے ليے نہايت ہي اہم موقع قرارديتے ہوئے فرمايا  کہ احساس شناخت و آگاہي اور مسلمان خواتين کي بصيرت اسلامي بيداري کي تحريک پرمثبت وگہرے اثرات مرتب کرنے کے ساتھ امت اسلاميہ کي عزت وکرامت وسربلندي کا باعث بنے گي - رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے ايران کي جانب سے ملت فلسطين کي حمايت نہ کرنے کے لئے مغرب کي تمام ترناکام کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا : اسلامي جمہوري نظام اور ايراني قوم شيعہ وسنّي جيسے اختلافي مسائل سے بالاتر ہوکراپنے تمام مسلمان بہن بھائيوں کے ساتھ کھڑے ہيں- يران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي اور دوام ميں خواتين کے کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ اسلامي  بيداري کي مبارک تحريک کے دوران خواتين کے کردار کي تقويت اور اس کا دوام بلاشبہ، مسلم اقوام کے لئے برکتوں کا باعث بنے گا-امت مسلمہ کي عزت و کرامت اور اسلامي بيداري پر مسلمان خواتين کي بصيرت، آگاہي اور تشخص کے احساس کے دوچنداں اور حيرت انگيز اثرات مرتب ہوں گے-

 رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بيداري اسلامي اور خواتين کے بين الاقوامي اجلاس ميں 85 ممالک سے ممتاز مسلمان خواتين کي شرکت کو عالم اسلام کي خواتين کي ايک دوسرے کے ساتھ پہچان اور شناخت کے سلسلے ميں بہت ہي اہم موقع قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس ميں حاصل ہونے والي آشنائي اور باہمي شناخت کو مسلمان خواتين کي شخصيت اور تشخص کے احياء کے لئے مۆثر اور يادگار تحريک کا مقدمہ اور شروعات قرار  دينا چاہيے- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

خواتين کي مصلحت

عورت کا تحفّظ