• صارفین کی تعداد :
  • 694
  • 1/8/2014
  • تاريخ :

ماجد الماجد کے بارے ميں نئے انکشاف

ماجد الماجد کے بارے میں نئے انکشاف

لبنان ميں ہلاک ہونے والے سعودي دہشتگرد "ماجد الماجد" سعودي عرب کي انٹيليجينس ادارے کا ايک اعلي عہديدار تھا- پريس ٹي وي نے بعض ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ سعودي عرب نے دھشتگرد گروہ "عبداللہ عزام" کے سرغنہ "ماجد الماجد" کے گرفتاري کے بعد لبنان پر شديد دباۆ ڈالاتھا کہ وہ "ماجد الماجد" کو فوري رياض کے حوالے کردے- پريس ٹي وي کي رپورٹ ميں آيا ہے کہ سعودي دھشتگرد "ماجد الماجد" کے پاس بے پناہ خفيہ معلومات تھيں اور يہ سعودي دھشتگرد مختلف ملکوں منجملہ عراق ، شام ، لبنان ، افغانستان اور پاکستان ميں بھي سرگرم رہا ہے اور اس کے القاعدہ کے درميان اور  اعلي درجے کے سرغنوں کے ساتھ قريبي تعلقات تھے- "ماجد الماجد" کو گذشتہ ہفتے بيروت سے فرار ہوتے ہوئے  اس ملک کي سيکيورٹي فورسيز نے گرفتار کرليا تھا اور گرفتاري کے چند ہي دنوں بعد "ماجد الماجد" لبنان کے دارالحکومت بيروت ميں ايک فوجي اسپتال ميں ہلاک ہوگيا- ياد رہے کہ دھشتگرد گروہ "عبداللہ عزام" نے بيروت ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے سفارت خانے کے سامنے دھشتگردانہ بم دہماکے اور حزب اللہ کے اعلي کمانڈر کو قتل کرنے کي ذمہ داري قبول کي ہے-


متعلقہ تحریریں:

شام، دہشتگردوں کي جاري شکست

ترکي، اردوغان سے ايران کے وزير خارجہ کي ملاقات