• صارفین کی تعداد :
  • 1073
  • 1/4/2014
  • تاريخ :

جنيوا ٹو کانفرنس، ايراني شرکت کے بغير ناکام

جنیوا ٹو کانفرنس، ایرانی شرکت کے بغیر ناکام

 تہران کے خطيب نماز جمعۂ تہران نے کہا ہے کہ شام سے متعلق جنيوا ٹو کانفرنس اسلامي جمہوريۂ ايران کي شرکت کے بغير ناکام  رہے گي - تہران کے خطيب نماز جمعہ آيۃ اللہ سيد احمد خاتمي نے شام کے بحران کے حل کے منعقد کي جانے والي جنيوا دو کانفرنس ميں شرکت کے لئے اسلامي جمہوريۂ ايران کو دعوت نہ ديئے جانے کے سلسلے ميں امريکي دباۆ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران کو اس کانفرنس ميں شرکت کي کوئي خواہش نہيں ہے  ليکن ايران کي شرکت کے بغير بين الاقوامي جنيوا ٹو کانفرنس کا کوئي نتيجہ بھي نہيں نکلے گا - آيۃ اللہ خاتمي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران عالم اسلام کي ايک عظيم طاقت ہے اور ہر اجلاس ميں اس کي موجودگي با اقتدار اور منطقي ہوتي ہے کہا کہ تسلط پسندانہ نظام کو يہي بات پسند نہيں ہے - تہران کے خطيب نماز جمعہ نے اسي طرح عراق کے صوبۂ الانبار ميں دہشت گردوں کے خلاف جاري آپريشن کے حکومت عراق کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ علاقے ميں امريکہ کي حمايت سے تکفيري دہشت گرد گروہ بڑي بڑي جارحانہ کاروائيوں کے مرتکب ہو رہے ہيں - آيۃ اللہ خاتمي نے کہا کہ امريکہ اور اس کے اتحادي ممالک عالم اسلام کو نا امن ديکھنا چاہتے ہيں اور وہ علاقے ميں جارحانہ اقدامات کے ذريعے اپنے شيطاني اہداف کو حاصل کرنے کے درپے ہيں - تہران کے خطيب جمعہ نے علماء اہل سنت سے اپيل کي کہ وہ بھي علاقے کے ملکوں ميں تکفيريوں کي دہشت گردانہ کاروائيوں کي مذمت کريں - آيۃ اللہ خاتمي نے نو دي بمطابق 30 دسمبر 2009 کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ايراني عوام نے ايک بار پھر پورے ايران ميں اسلامي جمہوريۂ ايران کے نظام اور ولايت فقيہ کے ساتھ تجديد بيعت کيا -


متعلقہ تحریریں:

ايران کا ايٹمي پروگرام قانون کے دائرے ميں

خطيب جمعہ تہران : امريکہ ملت ايران کا سب سے بڑا دشمن