• صارفین کی تعداد :
  • 2969
  • 12/14/2013
  • تاريخ :

کيا اہل سنت امام مہدي (عج) کے معتقد ہيں؟ 1

کیا اہل سنت امام مہدی (عج) کے معتقد ہیں؟ 1

بعض سني تشيع کي نسبت بدگماني کي وجہ سے مہدويت کي احاديث کو ـ تحقيق کئے بغير ـ جعلي سمجھتے ہيں اور کہتے ہيں کہ صحاح ميں امام مہدي (عج) کے بارے ميں کوئي حديث نہيں ہے اور اگر کسي کتاب ميں ہوں بھي تو وہ معتبر نہيں ہے اور صرف اہل تشيع نے يہ احاديث اپني کتب ميں نقل کي ہيں!

جواب يہ ہے کہ گوکہ اموي اور عباسي گھٹن کے دور ميں شديد تعصبات کي بنا پر اہل بيت (عج) کي ولايت پر مذاکرہ و مباحثہ کرنا اور کتابوں ميں زير بحث لانا بہت دشوار تھا ليکن پھر بھي اہل سنت کي کتابيں احاديث مہدي (عج) سے خالي نہيں ہيں- اس سلسلے ميں بےشمار احاديث رسول اللہ (ص) سے صادر ہوئي ہيں جنہيں شيعہ اور سني محدثين نے نقل کيا ہے اور مختصر سا غور کرنے پر ظاہر ہوتا ہے کہ مہدي اور قائم کا موضوع رسول اللہ (ص) کے دور ميں مسلمات ميں شمار ہوتا تھا اور اصحاب اصولي طور پر اس کو مسلمہ سمجھتے تھے اور اس کي فروعات سے بحث کرتے تھے کہ مثلاً مہدي (عج) کس کي نسل سے ہونگے؟ يا ان کا نام و کنيت کيا ہے؟ يا يہ کہ کيا مہدي اور قائم ايک ہي ہيں؟ کبھي ان کي غيبت کے اسباب پوچھتے تھے اور کبھي ان کے فرائض کے بارے ميں سوال اٹھاتے تھے- رسول اللہ (ص) بھي مختلف مواقع پر ان کے بارے ميں خبر ديتے اور کبھي فرماتے کہ وہ ميري اور فاطمہ و وعلي و حسين (ع) کي نسل ہيں اور کبھي ان کا نام و کنيت بيان کرتے تھے اور کبھي ان کے ظہور کے علائم بيان فرماتے تھے- رسول اللہ (ص) کے وصال کے بعد بھي عقيدہ مہدويت اصحاب و تابعين کے درميان مسلسل زير بحث رہتا تھا-

 

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

انتظار مہدي اور حکومت نبوي! 2

امام مہدي (عج) کے بارے ميں منقولہ احاديث