• صارفین کی تعداد :
  • 3902
  • 6/9/2013
  • تاريخ :

مغرب ميں اسلام کي اشاعت

مغرب میں اسلام کی اشاعت

اسلام کي فطرت ميں قدرت نے لچک دي ہے

اتنا   ہي  يہ ابھرے   گا  ،    جتنا  کہ دبا  دو گے

اسلام کسي خاص شخص ، قوم يا علاقے کے ليۓ نہيں ہے بلکہ تمام عالم کے ليۓ ہے - اس عظيم مذھب سے دنيا کا ہر انسان فيض ياب ہو سکتا ہے - جديد دور ميں سائنسي ترقي کے ساتھ دنيا کے ہر گوشے ميں اسلامي تبليغ آسان ہو گئي ہے - يہي وجہ ہے کہ اسلام سے آشنائي حاصل کرنے کے بعد غير مسلموں کي ايک بہت بڑي تعداد بڑي تيزي کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہو رہي ہے - اسلام کي اس سرعت رفتار  اشاعت سے  دشمنان اسلام حسد کر رہے ہيں اور اسلام کي ترويج کو روکنے کے ليۓ مختلف طرح کے ہتھکنڈے  استعمال کر رہے ہيں تاکہ لوگوں کو اسلام سے دور رکھا جاۓ  مگر ان تمام طرح کي سازشوں کے باوجود اسلام بڑي تيزي کے ساتھ ترقي کر رہا ہے - ايران كي قرآني خبر رساں ايجنسي (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائيٹ «On Islam» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صرف 2009ء ميں چاليس ہزار برٹش ، ستر ہزار فرانسيسي اور ايك لاكھ امريكيوں نے اسلام قبول كيا ہے -

اس رپورٹ كے مطابق كروڑ پتي برطانوي كي بيٹي «جميما گلداسميت»، ان نو مسلمانوں ميں شامل ہيں كہ جنہوں نے اكيس سال كي عمر ميں اسلام قبول كيا ہے - ان كا كہنا ہے كہ بہت سي مغربي خواتين زندگي كا ہدف دنيوي لذتوں ميں تلاش كر رہي ہيں اور اسلامي معاشروں ميں اس قسم كي آزادي كے فقدان كو خواتين كي حقوق شكني تصور كرتي ہيں جبكہ اسلام خواتين كے ليے انتہائي احترام كا قائل ہے كہ جس كا اندازہ اس بات سے لگايا جا سكتا ہے كہ جب بھي قرآن كريم نے مردوں كا ذكر كيا اس كے مقابلے ميں باكردار خواتين كا بھي ذكرکيا ہے -

مغرب کے دانشور اسلام  مخالف پروپيگنڈہ کرتے ہيں اور ميڈيا  ميں اسلام کو عورتوں کي غلامي کا ذمہ دار قرار ديتے ہيں مگر حقيقت اس کے برعکس ہے - اسلام کو عورتوں کے حقوق کي پامالي کا ذمہ دار قرار ديے جانے کے زبردست پرپيگنڈے اور عورتوں کے ليے حجاب کي اسلامي تعليم کے خلاف جارحانہ مہم جوئي کے باوجوداسلامي کتب اور قبول اسلام کي شرح باسٹھ فيصد تک بڑھ گئي ہے- نائن اليون واقعات کے بعد موجودہ صدي کے پہلے عشرے ميں غيرمعمولي شدت رہي - امريکہ اور برطانيہ سميت بيشتر مغربي ملکوں ميں قبول اسلام کے واقعات کي حيرت انگيز رفتار اور اس ميں عورتوں کے تناسب کا مردوں کي نسبت کہيں زيادہ ہونا، اپنے اندر سوچ بچار کا بڑا سامان رکھتا ہے-

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

مسلم بہن بھائي بڑي آساني سے غير مسلموں کو  کافر کہتے ہيں