• صارفین کی تعداد :
  • 2348
  • 5/15/2013
  • تاريخ :

ظہور مہدي (ع) کا عقيدہ اسلامي عقيدہ ہے

ظہور مہدی (ع) کا عقیدہ اسلامی عقیدہ ہے

جو لوگ شيعوں کے بارے  ميں غلط فہمي ميں مبتلا ہوکر شيعہ حقائق کا مطالعہ کرتے ہيںيا دشمنان اسلام کے سياسي اغراض پر مبني مسموم افکار کي ترويج کرتے ہيں وہ تحقيق کے راستے  سے منحرف ہوکر اپنے مقالات يا بيانات ميں يہ اظہار کرتے ہيں کہ ظہور مہدي (ع) کا عقيدہ ،شيعہ عقيدہ ہے اور اسے تمام اسلامي فرقوں کا عقيدہ تسليم کرتے ہوئے انھيں زحمت ہوتي ہے-

کچھ لوگ تعصب ونفاق کے علاوہ تاريخ وحديث اورتفسير ورجال سے ناواقفيت،اسلامي مسائل سے بے خبري اور عصر حاضر کے مادي علوم سے معمولي آگاہي کے باعث تمام ديني مسائل کو مادي اسباب وعلل کي نگاہ سے ديکھتے اور پرکھتے ہيں اور اگر کہيں کوئي راز يا فلسفہ سمجھ ميں نہ آئے توفوراً تاويل وتوجيہ شروع کرديتے ہيں يا سرے سے انکار کربيٹھتے ہيں-

اس طرح اپنے کمرے کے ايک کونے ميں بيٹھ کر قلم اٹھاتے ہيں اور اسلامي مسائل سے متعلق گستاخانہ انداز ميں اظہار نظر کرتے رہتے ہيں جبکہ يہ مسائل ان کے دائرہ کار ومعلومات سے باہر ہيں، اس طرح يہ حضرات قرآن وحديث سے ماخوذ مسلمانوں کے نزديک متفق عليہ مسائل کا بہ آساني انکار کرديتے ہيں- انھيں قرآن کے علمي معجزات، اسلامي قوانين اور اعليٰ نظام سے زيادہ دلچسپي ہوتي ہے ليکن انبياء کے معجزات اور خارق العادہ تصرفات کے بارے ميں گفتگو سے گريز کرتے ہيں تاکہ کسي نووارد طالب علم کے منہ کا مزہ خراب نہ ہوجائے يا کوئي بے خبر اسے بعيد از عقل نہ سمجھ بيٹھے-

ان کے خيال ميں کسي بات کے صحيح ہونے کا مطلب يہ ہے کہ اسے ہر آدمي سمجھ سکے يا ہر ايک دانشوراس کي تائيد کرسکے يا ٹيلي اسکوپ، مائيکرو اسکوپ يا ليباريٹري ميں فني وسائل کے ذريعہ اس کا اثبات ہوسکے-

ايسے حضرات کہتے ہيں کہ جہاں تک ممکن ہو انبياء (ع)کو ايک عام آدمي کي حيثيت سے پيش کرنا چاہئے اور حتي الامکان ان کي جانب معجزات کي نسبت نہيں دينا چاہئے بلکہ بہتر تو يہ ہے کہ دنيا کے حوادث کي نسبت خداوندعالم کي جانب بھي نہ دي جائے يہ لوگ خدا کي قدرت، حکمت، علم، قضاوقدر کا صريحي تذکرہ بھي نہيں کرتے جو کچھ کہنا ہوتا ہے مادہ سے متعلق کہتے ہيں-  ( جاري ہے )

 

بشکریہ مھدی مشن ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

بصيرت و فکري رشد

اگر امام زمانہ(عج) تشريف لے آئيں تو