• صارفین کی تعداد :
  • 945
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

امريکا کي جنگي اشتعال انگيزي

امريکا کي جنگي اشتعال انگيزي

جزيرہ نمائے کوريا کشيدگي برقرار ہے - اسي کے ساتھ امريکا اور اس کے اتحاديوں نے اپنے يہاں شمالي کوريا کے مبينہ ايٹمي اور ميزائلي خطرے کے پيش نظر الرٹ کا درجہ بڑھا ديا ہے -

ابنا: امريکا اور اس کے اتحاديوں نے جزيرہ نمائے کوريا ميں اشتعال انگيزي کا سلسلہ ايسي حالت ميں جاري رکھا ہے کہ عالمي برداري کو توقع تھي کہ امريکا اور اس کے اتحادي علاقائي ممالک، حالات کي نزاکت کو سمجھتے ہوئے، شمالي کوريا کو اشتعال دلانے کے اقدامات سے پرہيز کريں گے -

امريکا اور اس کے اتحاديوں نے شمالي کوريا کے نام نہاد ايٹمي خطرے کے بارے ميں  عالمي سطح پر شوروغل اور ہنگامے کے ساتھ ہي اپنے يہاں چوکسي کا درجہ بڑھا ديا ہے -

رپورٹوں کے مطابق واشنگٹن اور سيئول  کے بعد جاپان نے بھي چوکسي کا درجہ بڑھا کے حياتي خطرے کي سطح تک پہنچاديا ہے –

امن کے زمانے ميں چوکسي کا درجہ چار ہوتا ہے - ليکن مذکورہ تينوں ملکوں يعني امريکا، جنوبي کوريا اور جاپان نے اس کا درجہ بڑھا کے دو يعني حياتي خطرے کي سطح تک پہنچا ديا ہے –

اس سلسلے ميں جاپان کے وزير دفاع اتسونوري اونو ديرا نے بدھ دس اپريل کو اعلان کيا ہے کہ ملک ميں فوج کو مکمل طور پر چوکس کرديا گيا ہے - انہوں نے بتايا کہ جاپان کے مختلف علاقوں ميں فوجيوں کو تعينات کرديا گيا ہے –

جاپان کي وزارت دفاع اس سے پہلے ٹوکيو ميں  پيٹرياٹ ميزائل نصب کرنے کا اعلان کرچکي ہے –

  اسي طرح امريکا نے بھي بحرالکاہل کے جزيرہ گوام ميں اپنے اسٹريٹيجک ميزائلي يونٹ کو ہائي الرٹ کرتے ہوئے ، حالت جنگ کا اعلان کرديا ہے -

  بحرالکاہل ميں امريکي فوج کے کمانڈر نے بھي کانگرس کو اس بات کا اطمينان دلاتے ہوئے کہ شمالي کوريا کے  ميزائلوں کو فضا ميں ہي تباہ کرديا جائے گا، بتايا ہے کہ امريکي افواج ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوري طري تيار ہيں - انہوں نے کہا کہ بحرالکاہل کے جزيرہ گوام ميں امريکا کا ميزائلي يونٹ جنگي حالت ميں ہے –

جزيرہ نمائے کوريا ميں امريکا کي جنگي اشتعال انگيزي کے ساتھ ہي نيٹو کے سيکريٹري جنرل آندرے  فوگ راسموسن نے بھي شمالي کوريا کو لاحق تشويش پر کوئي توجہ ديئے بغيرامريکا سے ہم آواز ہوکے، پيونگ يانگ  پر علاقائي اور قومي سلامتي کو خطرے ميں ڈالنے کا الزام لگايا ہے اور اس سے ايٹمي حملے کي تياري بند کرنے کا مطالبہ کيا ہے –

  اسي کے ساتھ جرمني نے ٹوکيو کے لئے ايک پيغام ارسال کرکے ، جزيرہ نمائے کوريا کي کشيدگي ميں اس کے ساتھ مکمل يک جہتي کا اعلان کيا ہے –

  ياد رہے کہ شمالي کوريا نے امريکا کي مسلسل اشتعال انگيزيوں اور اپني سمندري حدود کے قريب امريکا اور جنوبي کوريا کي جنگي مشقوں کے بعد واشنگٹن کو اطلاع دي تھي کہ  فوجي جارحيت کي صورت ميں پيونگ يانگ ايٹمي حملے سے جواب دے گا-

اسي کے ساتھ شمالي کوريا کي فوج نے، حکومت سے  ايٹمي حملے کي اجازت ملنے کے بعد ايک بيان جاري کرکے امريکا سے کہا تھا کہ علاقے ميں اپنے جنگ کي آگ بھڑکانے والے اقدامات پر غور کرے –

اس بيان ميں موجودہ بحران کا ذمہ دار امريکا کو بتايا گيا تھا اور اس سے مطالبہ کيا گيا تھا کہ جنگ افروزي سے پرہيز کرے-