• صارفین کی تعداد :
  • 1553
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

خيبر ايجنسي ميں جاري آپريشن کے دورن 15 افراد ہلاک

خيبر ايجنسي ميں جاري آپريشن کے دورن 15 افراد ہلاک

سيکورٹي فورسز کے خيبر ايجنسي ميں دہشت گردوں کے خلاف جاري آپريشنز کے نتيجے ميں 15 دہشت گرد مارے گئے ہيں-

ابنا: سکيورٹي فورسز کے خيبر ايجنسي ميں دہشت گردوں کے خلاف جاري آپريشنز کے نتيجے ميں 15 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ايک سکيورٹي اہلکار شہيد ہوگيا ہے- آئي ايس پي آر کے ايک ترجمان کے مطابق خيبر ايجنسي کي وادي تيرہ ميں گذشتہ چند روز سے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پيمانے پر آپريشن جاري ہے اور اب تک دہشت گردوں کے کئي ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہيں- تازہ ترين اطلاعات کے مطابق جروبي سيکٹر ميں صبح ہونے والے آپريشن ميں 15 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہيں اور ايک جوان شہيد ہو گيا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپريشن جاري ہے-