• صارفین کی تعداد :
  • 920
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

پرويز مشرف کے وارنٹ گرفتاري

پرويز مشرف کے وارنٹ گرفتاري

پاکستان کے صوبے خيبرپختونخواہ کے شہر ايبٹ آباد ميں ڈسٹرکٹ اينڈ سيشن جج کي عدالت نے پرويز مشرف کے وارنٹ گرفتاري جاري کرتے ہوئے ايس ايس پي پراسيکيوشن کو پرويز مشرف کو 4 اپريل کو عدالت ميں پيش کرنے کے احکامات جاري کئے ہيں-

ابنا: بعض ذرائع کے مطابق محمد اقبال ايڈووکيٹ نے 2004ء کو پرويز مشرف کے خلاف ڈسٹرکٹ اينڈ سيشن جج کي عدالت ميں درخواست دائر کرتے ہوئے مۆقف اختيار کيا تھا کہ وہ حساس ادارے کے ملازم عتيق الرحمن اور اقبال کے اغواء ميں ملوث ہيں-  2009ء ميں عدالت نے کيس کا فيصلہ سناتے ہوئے پرويز مشرف کو مفرور قرار ديا اور انکي جائيداد ضبط کرنے کے احکامات جاري کئے تھے-  دوسري جانب پاکستان کے ايف آئي اے حکام نے ہدايت جاري کي ہے کہ سابق صدر پرويز مشرف کو بيرون ملک نہ جانے ديا جائے- جا ري کئے گئے ہدايت نامہ کے مطابق پرويز مشرف ملک کے کسي بھي ايئرپورٹ سے بيرون ملک نہيں جا سکتے-  ايف آئي اے حکام نے اميگريشن حکام کو باقاعدہ تحريري طور پر ہدايات جاري کردي ہيں -