• صارفین کی تعداد :
  • 987
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

شام ميں سلفي مجاہدين کا جہاد، سني امام کا سر مينار کي چوٹي پر

شام

شام کے شہر حلب ميں امريکہ اور سعودي عرب نواز سلفي وہابي دہشت گردوں نے ايک مسجد کے سني امام کا سر قلم کر کے مسجد کے مينار پر لٹکا ديا -

ابنا: شام کي سرکاري خبررساں ايجنسي نے سانا کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ شام کے شہر حلب کے شيخ مقصود علاقہ ميں امريکہ اور سعودي عرب نواز سلفي وہابي دہشت گردوں نے ايک مسجد کے سني پيش نماز شيخ حسن سيف الدين کو قتل  کرکے اس کا سر بدن سے جدا کيا اور پھر سر کو مسجد کے مينار سے لٹکا ديا-

الاخباريہ ٹي وي چينل کے مطابق دہشت گردوں نے اس ہولناک اور بھيانک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے شيخ سيف الدين کے سر کو قلم کرديا اور سر بدن سے جدا کرنے کے بعد مسجد کے مينار پر لٹکا ديا-

ادھر شامي فوج نے ادلب اور اس کے مضافات ميں دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرتے ہوئے کئي دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے- واضح رہے کہ امريکہ ، سعودي عرب، قطر اور ترکي کي سرپرستي ميں شام ميں 35 عرب اور غير عرب ممالک کے دہشت گرد شامي عوام اور حکومت کے ساتھ لڑ رہے ہيں اس لڑائي کا مقصد شام کو کمزور اور اسرائيل کو مضبوط بنانا ہے-