• صارفین کی تعداد :
  • 711
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

قائد ملت جعفريہ کا دورہ سندھ، تفصيلي رپورٹ

قائد ملت جعفريہ کا دورہ سندھ

قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے 28 مارچ کو سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کا آغاز کيا-

 ابنا: جعفريہ پريس کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ نے 28 مارچ کو اپنے دورہ سندھ ميں ضلع بدين کا دورہ کرتے ہوئے ماتلي پہنچ گئے - ماتلي بائي پاس پر ہزاروں مومنين نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کيا-

تفصيلات کے مطابق قائد ملت جعفريہ نے ماتلي ميں اپنے ہاتھوں سے مسجد حضرت ابوطالب (ع) ، امام بارگاہ دربار حسين (عليہ السلام) اور مدرسہ دارالعلوم الجعفريہ ماتلي کا سنگ بنياد رکھا -اس کے بعد قائد ملت جعفريہ مومنين کے ايک عظيم قافلے کے ساتھ بدين شہر پہنچ گيے اورشيعہ علماء کونسل کے زير اہتمام منعقدہ  لبيک يا حسين (عليہ اسلام) کانفرنس ميں شرکت کي -

العباس ہال بدين شہر ميں لبيک يا حسين (عليہ السلام ) کے عظيم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفريہ نے ملک ميں جاري شيعہ ٹارگٹ کلنگ کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگيا ہے کہ اسلام آباد ميں اپني شناخت کروائيں - اس کے بعد علامہ سيد ساجد علي نقوي نے اليکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اليکشن ميں ہم بھرپور حصہ ليں گے اور اپنے اميدوار کھڑے کريں گے- آپ مومنين اس کيلئے تيار رہيں -

اس رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس سے شيعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائي صدر علامہ محمد باقر نجفي ، شيعہ علماء کونسل سندھ کے سيکريٹري جنرل علامہ سيد ناظر عباس تقوي ، علامہ علي ناصر مہدوي (آف کراچي) ، علامہ محسن مہدوي سميت ديگر مقامي علمائے کرام نے بھي خطاب کيا -

اس کے بعد قائد ملت جعفريہ نے علماء کرام کے وفد کے ساتھ بدين پريس کلب ميں پريس کانفرنس سے بھي خطاب کيا-

اس کے بعد قائد ملت جعفريہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے علي آباد گاوں پہنچے جہاں پر مقامي مومنين کے مختلف وفود سے ملاقات کي-

جعفريہ پريس کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ نے سيري کے مقام کا دورہ بھي کيا جہاں پر مومنين نے قائد ملت جعفريہ کا پر تباک استقبال کيا- اس کے بعد ٹھٹہ کي جانب روانہ ہوگئے -

 قائد ملت جعفريہ 29 مارچ کو ضلع ٹھٹہ کا دورہ کرتے ہوئے ٹھٹہ شہر پہنچ گئے - جہاں پر ٹھٹہ کے غيور مومنين نے بھي اپنے محبوب قائدکا بائي پاس سے ليکر شاہ نجف امام بارگاہ تک شاندار استقبال کيا - ٹھٹہ ميں قائد ملت جعفريہ علامہ سيد ساجد علي نقوي نے شيعہ علماء کونسل کے زير اہتمام منعقدہ لبيک يا حسين (عليہ اسلام) کے عظيم اجتماع سے خطاب کيا-

اس رپورٹ کے مطابق  قائد ملت جعفريہ اپنے دورہ سندھ کو جاري رکھتے ہوئے 30 مارچ کو کراچي پہنچ گئے - جہاں پر قائد ملت جعفريہ نے فخر نوجوانان تشيع شہيد سيد دانش عباس زيدي کي مجلس چہلم سے خطاب کيا-

انہوں نے اپنے اس خطاب ميں کہا کہ اب نوبت يہاں تک پہنچادي گئي ہے کہ ہمارے جوانوں کو بسوں سے اتارکر شناخت کرکے انہيں بے دردي سے شہيد کيا جاتا ہے ! ہمارے فعال جوانوں کو ان کے اپنے محلوں ميں گولياں کا نشانہ بنايا جاتا ہے - اب بس ہو چکي ہے اب ہم اسلام آباد ميں اپني شناخت کروائيں گے جس کيلئے پوري قوم کو تيار اور آمادہ ہو جانا چاہئے - انہوں نے مزيد کہا کہ ملت تشيع عظيم امتحان سے گذر رہي ہے - آپ کے جذبات کي قدر کرتا ہوں مگر ابھي مسلح جد و جہد کي اجازت نہيں دوں گا - مسلح جد و جہد مشکلات کا حل نہيں - ہميں اتحاد ، موثر حکمت عملي اور دانشمندانہ فيصلوں سے اپني مشکلات حل کرني ہيں- اپنے اہداف سے آگاہي اور اب اس کے تعاقب ميں مثبت سمت ميں ثابت قدمي کے ساتھ پيشرفت بہت ضروري ہے - ہماري جد و جہد ذاتي اور جماعتي سطح سے بالاتر ہو کے ملت کي بقا اور تحفظ وقار کيلئے ہوني چاہئے -

اس کے بعد قائد ملت جعفريہ نے شہيد دانش کے اوصاف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ يہ غيور شہيد پوري قوم کے نوجوانوں کيلئے نمونہ عمل ہونا چايئے - انہوں نے مزيد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملي و قومي تنظيم کي کارکردگي کے بارے ميں سوال کرنا سب کا حق ہے ليکن مين تمام مومنين سے سوال کروں گا تم نے اپني قومي تنظيم کيلئے کيا کردار ادا کيا ہے-

 انہوں نے اليکشن کے حوالے سے کہا کہ جس چيز کو مختلف لوگ سياست کہتے ہوئے نظر آتے ہيں، اسے ميں اپني ذمہ داري سمجھتا ہوں، قومي پليٹ فارم شہيد قائد کے اعلان سے ليکر آج تک سياسي ميدان ميں حاضر رہا ہے اور اپنے فرائض انجام دے رہا ہے، اس مرتبہ ہم اليکشن ميں بھرپور طريقہ سے حصہ ليں گے، جس کيلئے تمام مومنين کو تيار رہنا چاہيئے-