• صارفین کی تعداد :
  • 642
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

 اليکشن ميں بھر پور طريقہ سے حصہ لينا ہماري ذمہ داري ہے

علامہ ساجد علی نقوی

علامہ ساجد علي نقوي:  اليکشن ميں بھر پور طريقہ سے حصہ لينا ہماري ذمہ داري ہے

شہيد دانش کے چہلم سے خطاب ميں شيعہ علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ملي و قومي تنظيم کي کارکردگي کے بارے ميں سوال کرنا سب کا حق ہے، ليکن ميں تمام مومنين سے سوال کرونگا کہ تم نے اپني قومي تنظيم کيلئے کيا کردار ادا کيا ہے؟

ابنا: شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کراچي کي انچولي سوسائٹي ميں واقع امام بارگاہ سيدالشہداء ميں شہيد دانش کے چہلم کي مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:اب نوبت يہاں تک پہنچا دي گئي ہے کہ ہمارے جوانوں کو بسوں سے اتار کر شناخت کرکے انہيں بے دردي سے شہيد کيا جاتا ہے، ہمارے فعال جوانوں کو ان کے اپنے محلوں ميں گوليوں کا نشانہ بنايا جاتا ہے، اب بس ہوچکا ہے، اب ہم اسلام آباد ميں اپني شناخت کروائيں گے، جس کيلئے پوري قوم کو تيار اور آمادہ ہوجانا چاہئے-

اپنے خطاب ميں علامہ سيد ساجد نقوي نے کہا کہ ملت تشيع عظيم امتحان سے گذر رہي ہے، آپ کے جذبات کي قدر کرتا ہوں مگر ابھي مسلح جدوجہد کي اجازت نہيں دوں گا، مسلح جدوجہد مشکلات کا حل نہيں، ہميں اتحاد، مۆثر حکمت عملي اور دانشمندانہ فيصلوں سے اپني مشکلات حل کرني ہيں-

انہوں نے مزيد کہا کہ اپنے اہداف سے آگاہي اور اب اس کے تعاقب ميں مثبت سمت ميں ثابت قدمي کے ساتھ پيش رفت بہت ضروري ہے، ہماري جدوجہد ذاتي اور جماعتي سطح سے بالاتر ہوکر ملت کي بقاء، تحفظ اور وقار کيلئے ہوني چاہيئے-

علامہ ساجد نقوي نے کہا کہ يہ غيور شہيد پوري قوم کے نوجوانوں کيلئے نمونہ عمل ہونا چاہيئے- انہوں نے مزيد کہا کہ ملي و قومي تنظيم کي کارکردگي کے بارے ميں سوال کرنا سب کا حق ہے، ليکن ميں تمام مومنين سے سوال کروں گا تم نے اپني قومي تنظيم کيلئے کيا کردار ادا کيا ہے؟

 انہوں نے اليکشن کے حوالے سے کہا کہ جس چيز کو مختلف لوگ سياست کہتے ہوئے نظر آتے ہيں، اسے ميں اپني ذمہ داري سمجھتا ہوں، قومي پليٹ فارم شہيد قائد کے اعلان سے ليکر آج تک سياسي ميدان ميں حاضر رہا ہے اور اپنے فرائض انجام دے رہا ہے، اس مرتبہ ہم اليکشن ميں بھرپور طريقہ سے حصہ ليں گے، جس کيلئے تمام مومنين کو تيار رہنا چاہيئے-

اس موقع پر شہيد کے خانوادہ، علامہ ناظر عباس تقوي، علامہ جعفر سبحاني، علامہ شہريار رضا عابدي سميت مومنين کي بڑي تعداد بھي موجود تھي-