• صارفین کی تعداد :
  • 2689
  • 12/1/2012
  • تاريخ :

عزادار حسين عليہ السلام کے آنسوۆں کي عظمت

محرم الحرام

سيد الشھدا کے ليۓ سوگواري ، کيوں ؟  

سيد الشھدا کي ياد ميں  آنسو بہانا

يہ کہ آخر کيونکر جنت کے سردار  کے ليۓ آنسو بہانا  واجب ہے ، يہ بھي ايسے امور ميں شامل ہے  کہ جن کي  طاعت گزاري ضروري ہے  اور  جن کے بارے ميں مثاليں پيش کي گئيں - يہ ايک ايسا امر ہے جو مقدس مقنن  و خداۓ حکيم کي طرف سے مشخص  ہوا ہے - اسي طرح آنحضرت عليہ السلام کي زيارت کا بھي بہت اجر و ثواب ہے -

کتاب شريف کامل الزيارت ميں ايک روايت نقل ہوئي ہے اور يہ روايت بيان کرنے سے پہلے  ميں يہ بتانا چاہوں گا کہ يہ کتاب نہايت ہي قابل اعتبار  سمجھي جاتي ہے -

حضرت امام صادق عليہ السلام اپنے  دوستوں ميں سے ايک  بنام مسمع سے فرماتے ہيں کہ

اے مسمع  تم عراق کے رہنے والے ہو ، کيا تم حضرت امام حسين عليہ السلام کي قبر پر حاضري کے ليۓ جاتے ہو ؟

اس نے عرض کيا : نہيں ، ميں بصرہ کے قريب رہتا ہوں اور  ہمارے دشمن گروہ ناصبي اور اس جيسے بہت زيادہ ہيں اور ميں محفوظ نہيں ہوں کيونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہيں ميرے بارے ميں سليمان کے بيٹے کو کوئي خبر نہ کر دے -

 اور کہيں ايسا نہ ہو کہ وہ ميرے ساتھ کوئي ايسا کام کرے جو دوسروں کے ليۓ عبرت ہو ، اس ليۓ احتياط کرتا ہوں اور آنحضرت کي زيارت کے ليۓ نہيں جاتا ہوں -

حضرت صادق عليہ السلام نے فرمايا :

کيا تمہيں ياد ہے کہ  اس عظيم شخص ( حضرت امام حسين عليہ السلام ) نے کس قدر زيادہ تکاليف اور دکھوں کا سامنا کيا  ؟

اس نے جواب ديا : جي ہاں

آنحضرت نے فرمايا :

کيا تم ان کے ليۓ  غم اور آہ و زاري کرتے ہو ؟

اس نے جواب ديا : جي ہاں ، خدا کي قسم جب ميں اس عظيم ھستي کي مصيبتوں کو ياد کرتا ہوں تو اس قدر غمزدہ اور  خوف زدہ ہو جاتا ہوں کہ ميرے اہل و عيال بھي ميري اس حالت سے باخبر ہو جاتے ہيں اور ميري حالت اس قدر بگڑ جاتي ہے کہ کھانے پينے  کو جي بھي نہيں چاہتا اور غم اور تکليف ميرے چہرے سے عياں ہو جاتي ہے -

آنحضرت نے فرمايا :

خدا تمہارے ان آنسوۆں پر رحمت برساۓ يعني خدا تعالي تمہارے ان آنسوۆں کي وجہ سے تم پر رحمت برساۓ -  جان لو کہ تمہارا شمار ان لوگوں ميں ہو گا جنہوں نے ہماري خاطر آہ و زاري کي اور  ہماري مسرت اور خوشي پر خوش ہوۓ اور  ہمارے غم کي وجہ سے وہ غمگين ہوۓ  اور ہمارے خوف ميں مبتلا ہونے سے وہ خوفزدہ ہوۓ اور ہمارے محفوظ ہونے سے وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہيں -  ديکھ لينا  حتما موت کے قريب تم ہمارے اجداد کو اپنے سرہانے پاۆ  گے جو ملک الموت سے تمہاري سفارش کريں گے  اور تمہيں جو  بشارت  ديں گے  وہ ہر چيز سے  اعلي  ہے  اور ديکھو گے کہ ملک الموت ايک   بيٹے کے ليۓ مہربان ماں سے بھي زيادہ تم پر مھربان و رحيم ہو گا -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان