• صارفین کی تعداد :
  • 863
  • 11/21/2012
  • تاريخ :

غزہ پر اسرائيلي جارحيت

غزه

مظلوم فلسطينيوں پر ظالم اسرائيل کے ظلم کي داستان کچھ زيادہ ہي طولاني ہوتي  جا رہي ہے-  ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو  ظالم کو لگام ڈالنے کے ليۓ قانون قدرت حرکت ميں آ جاتا ہے اور اس ظلم کو روکنے کے ليۓ ايسي قوتيں ميدان عمل ميں آ جاتي ہيں جو ظالم کے وہم و گمان ميں بھي نہيں ہوتي ہيں - اسرائيل اپني طاقت کے نشے ميں پچھلے  چند سالوں سے مختلف اوقات ميں  فلسطيني علاقوں پر بربريت کا  مظاہرہ کر رہا ہے اور  ہر طرح کے بين الاقوامي قوانين کو پس پشت ڈال کر امريکي حمايت سے انسايت کي دھجياں بکھير رہا ہے -  غزہ پٹي کا محاصرہ اور دوسرے فلسطيني علاقوں پر اسرائيلي جارحيت ہر طرح کے بين الاقوامي قوانين کي خلاف ورزي ہے جہاں پر دور حاضر کے جديد جنگي ہتھياروں سے ليس ايک جنوني  ملک اپنے دفاع کا بہانہ بنا کر نہتے لوگوں پر بمباري کر رہا ہے - فلسطيني علاقوں پر پچھلے کئي دنوں سے اسرائيلي حملے جاري ہيں جس کے نتيجے ميں اب تک 140 سے زائد افراد شہيد ہو چکے ہيں - اسرائيلي فوج نے درجنوں مسجدوں کو مسمار کر ديا ، رہائشي علاقوں پر بمباري کي ، سرکاري عمارات کو نشانہ بنايا مگر پھر بھي اسے چين نہيں آيا اور ايک تسلسل کے ساتھ  معصوم اور نہتے شہريوں پر بمباري کرکے عورتوں ، بچوں اور عام شہريوں کو  ہلاک و زخمي کر رہا ہے -

حماس کے مجاہدين اپنے محدود وسائل کے ساتھ اسرائيل جارحيت کا جواب دے رہے ہيں - حماس کے حملوں کے نتيجے ميں اسرائيلي علاقوں ميں بھي ہلاکتيں ہوئي ہيں - غزہ ميں القاسم برگيڈ کے ايک اعلان کے مطابق انہوں نے اسرائيل کے ليۓ جاسوسي کرنے والے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے - يہ بھي اطلاعات ہيں کہ اسرائيل فضائي حملوں کے بعد غزہ پر زميني کاروائي کي تياريوں ميں مصروف ہے -  حماس کے ايک اعلي کمانڈر نے اسرائيل کو خبردار کيا ہے کہ اگر اسرائيل نے زميني کاروائي کي تو اسے بھاري قيمت ادا کرني  پڑے گي -

ميڈيا ميں شا‏ئع ہونے والي تازہ ترين اطلاعات کے مطابق اب تک 140 سے زائد افراد  شہيد ہو چکے ہيں اور زخميوں کي تعداد ايک ہزار کے قريب بتائي جاتي ہے  - ہلاک ہونے والوں  ميں بہت سارے بچے بھي شامل ہيں - زخميوں ميں  بعض کي حالت نازک بتائي جاتي ہے - فلسطيني علاقوں ميں موجود طبي مراکز ادويات کي قلت کا شکار ہيں اور  ايمرجنسي  حالات کے مطابق جديد طبي سہوليات کے فقدان کي وجہ سے ہلاکتوں ميں اضافے کا خدشہ بھي ظاہر کيا جا رہا ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

 شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

اسلامي جمہوريہ ايران شامي حکومت کا حامي