• صارفین کی تعداد :
  • 905
  • 11/11/2012
  • تاريخ :

بحرين: آل خليفہ نے ايک اور نوجوان کو شہيد کرديا

آل خلیفہ نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا

آل خليفہ کے جديد ترين جرم کے نتيجے ميں ايک اور بحريني نوجوان کي شہادت واقع ہوئي ہے؛ خليفي گماشتوں نے انہيں گاڑي سے کچل کر شہيد کرديا-

 اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق آل خليفہ کے گماشتوں نے ايک اور نوعمر لڑکے کو اسرائيلي طرز پر گاڑي سے کچل کر شہيد کرديا ہے- 16 سالہ علي عباس رضي کل جمعہ کے روز نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے الدراز کے علاقے کي مسجد امام صادق عليہ السلام ميں جارہے تھے کہ آل خليفہ کے گماشتوں نے انہيں گاڑي کے ذريعے کچل کر شہيد کرديا- اطلاعات کے مطابق علي عباس رضي شديد زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے شہيد ہوگئے-اس درندگي کے بعد آل خليفہ کي فورسز نے عوام رد عمل کے خوف سے "شارع البديع" کي طرف جانے والے تمام راستے بند کرديئے-اطلاعات کے مطابق علي عباس رضي اپنے ايک دوست کے ہمراہ مسجد امام صادق جارہے تھے ليکن خليفي گماشتوں نے انہيں گرفتار کيا اور جب انھوں نے بھاگنے کي کوشش کي يا انہيں بھاگنے ديا گيا تو پہلے سے تيار ايک گاڑي نے انہيں کچل ديا-عيني شاہدين کا کہنا تھا کہ کل خليفي اور سعودي گماشتوں نے الدير کے علاقے ميں عوام کو شہيد کے گھر پرسہ دينے کي اجازت نہيں دي اور شہيد کے گھر کو گھيرے ميں لئے رکھا- آل خليفہ کي اس درندگي کے بعد خليفي وزير داخلہ نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کي غرض سے اعلان کيا کہ ايک ايشيائي باشندہ گاڑي کي ٹکر سے جان بح ‍ ق ہوچکا ليکن تھوڑي دير يہ وزارت يہ اعلان کرنے پر مجبور ہوئي کہ ايک بحريني باشندہ گاڑي کي ٹکر سے جان بحق ہوگيا ہے- دريں اثنا آج شام کو ملنے والي اطلاعات کے مطابق شہيد علي عباس رضي کے جنازے کے مراسمات کا آغاز ہوچکا ہے اور ہزاروں افراد الدير کے علاقے ميں جلوس جنازے ميں شريک ہيں-