• صارفین کی تعداد :
  • 2325
  • 11/7/2012
  • تاريخ :

قصر جيل کي تاريخ

قصر جیل کی تاریخ

پهلوي دور حکومت ميں قصر جيل

وہ محل جو جيل بن گيا

اچانک جنرل  نے تيز قدم اٹھاۓ اور  ايک آہني دوازے کو کھولا اور شاہ سے چاہا کہ  وہ اس پنجرہ ميں  داخل ہو -  اسي لمحے شاہ کے ايک مشير نے اسے مشورہ ديا کہ جنرل پر اعتماد کرنا ٹھيک نہيں اور ممکن ہے کہ يہ نقصان پہنچاۓ - شاہ کو اپنا خواب ياد آ گيا  اور پيچھے ہٹ گيا -  اسي لمحے شاہ نے  غصے سے جنرل کي طرح ديکھا کہ جس کا رنگ اڑا ہوا تھا -

اس  جيل ميں اس دور کے بہت سے اعلي حکومتي عہدہ داروں کو قيد کيا گيا  حتي کہ  پہلوي دور حکومت ميں سن 32 ميں 28 مرداد کے واقعہ کے بعد عزت اللہ انتظامي اور احمد شاملو بھي اپني بعض فعال سرگرميوں کي وجہ سے اس جيل کے قيدي بنے -

 اس جيل کا نقشہ نيکلاي مارکوف نے تيار کيا -  وہ ايران کے بہت معروف معماروں ميں شامل تھا - اس کے  ديگر کاموں ميں  دارالمعلمين ، دبيرستان البرز، کارخانه قند ورامين و غيره شامل ہيں -  سياسي قيديوں کي جيل پہلوي دور کے دوسرے حصے ميں تعمير ہوئي  اور  دور حاضر کي بہت سي معروف شخصيات اس جيل ميں قيد رہيں -

انقلاب اسلامي

قصر جیل کی تاریخ

قصر جيل   وہ پہلي جيل تھي جس ميں انقلاب اسلامي کے حصول کے ليۓ جدوجہد کرنے والے بےشمار مجاہدوں کو قيد کيا گيا - ان دنوں اس جيل ميں بےشمار مذھبي اور سياسي رہنماۆں کو قيد کيا گيا -   اس جيل کو جب لوگوں نے آزاد کروايا تو اس سے بہت سے انقلابي کارکنوں اور رہنماۆں کي رہائي ممکن ہوئي جو انقلاب اسلامي کي جدوجہد ميں ايک بڑي خوش خبري تھي -  1357 ہجري شمسي کے موسم سرما ميں يہ ايک اچھا واقعہ تھا جو يہاں رونما ہوا -  انقلاب اسلامي ايران کي کاميابي کے بعد بہت سے ظالموں کو اس جيل ميں لايا گيا جو ايران کے لوگوں پر ظلم ڈھانے کے مرتکب ہوۓ تھے-

قصر جيل کا باغ ميوزيم

قصر جيل کو سن 1386 ہجري شمسي ميں  ثقافتي ماحول کي ترقي کے ليۓ کام کرنے والي ايک کمپني کے حوالے کر ديا گيا  جسے بعد ميں سن 1386 ميں ہي تھران شہر کي انتظاميہ کے حوالے کر ديا گيا -  اب اس  جيل کے باغ نما ميوزيم کا افتتاح کر ديا گيا ہے اور لوگوں کے  ديکھنے کے ليۓ يہ کھلا رہتا ہے - يہ باغ تھران شہر کي 214 سالہ دارالخلافہ تاريخ کي منہ بولتي تصوير ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان