• صارفین کی تعداد :
  • 883
  • 9/22/2012
  • تاريخ :

توہين آميز فلم اور اقوام عالم

توہین آمیز فلم اور اقوام عالم

توہين آميز فلم اور مسلمان

امريکيوں کي طرف سے توہين رسالت پر مبني فلم پر امام خامنہ اي کا پيغام

يہ واہيات فلم کن چيزوں پر مشتمل ہے ؟

اسلام مخالف فلم کے پس پردہ حقائق

دنيا بھر کے صاحب فکر طبقے نے اس فلم کي مذمت کي ہے مگر بڑے افسوس اور حيرت کي بات يہ ہے کہ جس ملک ميں اس فلم کو بنايا گيا اس نے ابھي تک اس کے خلاف کوئي قدم نہيں اٹھايا ہے -  امريکہ نے ابھي تک اس فلم کو يوٹيوب سے نہيں ہٹايا اور اس کا جواز يہ پيش کيا جا رہا ہے کہ امريکہ ميں اظہار بيان کي آزادي ہے اور اس آزادي کو قانوني تحفظ حاصل ہے - امريکي وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ فلم بنانے والے امريکہ کي ترجماني نہيں کرتے -  اگر يہ فلم بنانے والے امريکہ کي ترجماني نہيں کرتے تو نائن اليون کے واقعہ کا جن لوگوں پر الزام عائد کيا گيا ہے وہ بھي تو مسلمانوں ممالک کي ترجماني نہيں کرتے ہيں -

  اس فلم کو امريکي يہودي لابي نے تيار کيا اور اس ميں ملعون ٹيري جوںز اور ايک مصري يہودي کا تعاون شامل ہے -  اس فلم کو خاص طور پر نائن اليون کي برسي کے موقع پر منظرعام پر لايا گيا اور فلم کے ابتدائي چودہ منٹ کے حصے کو يوٹيوب پر ايک فرضي نام سے شائع کيا گيا - فلم بنانے والا ايک  مصري عيسائي بنام  نکولا بسولي گرفتار ہو چکا ہے جس سے تفتيش کي جا رہي ہے - اس شخص کا ماضي جرائم سے سياہ ہے - اس شخص کو ماضي ميں بھي لوگوں کي چوري کي ہوئي شناخت سے  بينک اکاۆنٹ کھولنے ، بينک فراڈ اور منشيات کے استعمال ميں سزا ہو چکي ہے - اس فلم کو بنانے والا دوسرا اہم شخص ٹيري جونز اپنے دوسرے ساتھيوں سميت ابھي تک روپوش ہے -

تاريخ  ميں جب بھي نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي کسي نے توہين کرنے کي کوشش کي يا اس ناپاک فعل کا مرتکب ہوا تو نبي سے محبت رکھنے والوں نے  اس کے ارادوں کو خاک ميں ملايا اور ايسے لعنتي انسان کا کام تمام کر ديا - نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان کي خاطر مر مٹنے کو ہر مسلمان اپنے ليۓ قابل فخر سمجھتا ہے اور اس مقدس فريضے کي ادائيگي کے ليۓ وہ اپني جان ، مال اور اولاد  قربان کرنے سے ذرا بھي دريغ نہيں کرتا -

محمد ص سے محبت دين حق کي شرط اول ہے

ہو اگر اس ميں خامي تو ايماں نا مکمل ہے

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان