• صارفین کی تعداد :
  • 591
  • 1/21/2012
  • تاريخ :

فضل الرحمان پاکستان کے سب سے بڑے منافق، جاويد ہاشمي کو پي ٹي آئي کا صدر بنا ديا گيا، عمران خان

پاکستان

اسلام ٹائمز: لاہور ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جاويد ہاشمي کو پارٹي کا صدر بنانے کا باقاعدہ اعلان کيا، عمران خان نے کہا ہے کہ کراچي تباہ ہوتا جا رہا ہے، بھتہ خوري کے خلاف جو بھي کھڑا ہو اسے سپورٹ کرنا چاہئے-

اسلام ٹائمز- تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان ڈيموکريٹ پارٹي کے قائد نوابزاہ منصور خان کيساتھ لاہور ميں مشترکہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے جاويد ہاشمي کو تحريک انصاف کا صدر مقرر کر ديا- عمران نے کہا جاويد ہاشمي کو پارٹي کي متفقہ رائے پر پارٹي کا صدر بنايا گيا ہے- لاہور ميں نوابزادہ نصراللہ خان کے صاحبزادے نوابزدہ منصور علي خان نے اپني جماعت پي ڈي پي کو تحريک انصاف ميں ضم کرنے کا اعلان کيا- اس موقعہ پر پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جاويد ہاشمي کو تحريک انصاف کا صدر بنانے کا اعلان کيا- انھوں نے مولانا فضل الرحمان کو شديد تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے يو آئي کے سربراہ نے ہر حکومت ميں فائدے اٹھائے- عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ليگ ن نے تحريک انصاف کے سونامي کے خوف سے گو زرداري گو تحريک ختم کر دي ہے- جاويد ہاشمي نے کہا کہ عمران خان کرپشن کيخلاف جنگ لڑ رہے ہيں اور ہم سب جرات اور حوصلے کيساتھ مل کر کام کريں گے-

ديگر ذرائع کے مطابق چيئرمين پي ٹي آئي نے کہا ہے کہ جاويد ہاشمي کو پاکستان تحريک انصاف کا صدر بنا ديا گيا ہے، کراچي تباہ ہوتا جا رہا ہے، بھتہ خوري کے خلاف جو بھي کھڑا ہو، اسے سپورٹ کرنا چاہئے جبکہ نوابزادہ نصراللہ کي جماعت پاکستان ڈيمو کريٹک پارٹي ختم کر کے نوبزادہ منصور علي خان نے پي ٹي آئي ميں شموليت کا اعلان کر ديا- جاويد ہاشمي کو صدر بنانے کا فيصلہ تحريک انصاف کي مرکزي مجلس عاملہ نے کيا- لاہور ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جاويد ہاشمي کو پارٹي کا صدر بنانے کا باقاعدہ اعلان کيا، عمران خان نے کہا ہے کہ کراچي تباہ ہوتا جا رہا ہے، بھتہ خوري کے خلاف جو بھي کھڑا ہو اسے سپورٹ کرنا چاہئے، مسلم ليگ ن اور پيپلز پارٹي کا مک مکا ہو چکا ہے، سينيٹ اليکشن ميں واضح ہو گيا کہ مسلم ليگ ن اور پيپلزپارٹي کے درميان مک مکا ہو چکا ہے-

ان کا کہنا ہے کہ سونامي کے خوف سے يہ سب اکٹھے ہو گئے ہيں، ابھي تک ہم بالکل اکيلے لڑ رہے ہيں، تحريک انصاف کو جمہوري بنائيں گے، پيپلز پارٹي اين آر او پر سمجھوتہ کر کے آئي تھي- انہوں نے کہا کہ نيٹو کي سپلائي بحال نہيں ہوني چاہئے، ن ليگ کي پوزيشن بھي نيٹو سپلائي پر واضح ہو جائے گي، پاکستان کو فيصلہ کرنا چاہئے کہ اس جنگ سے نکل جائيں، نيٹو کے دشمن ہمارے ساتھ بھي لڑ رہے ہيں- سربراہ تحريک انصاف نے کہا کہ اگر جنرل پاشا کي وجہ سے سونامي اٹھي تھي تو اب يہ ختم ہو جاني چاہئے، ن ليگ اور پيپلزپارٹي کے کارناموں کي وجہ سے سونامي آ رہي ہے، ثابت ہو گيا کہ آئي ايس آئي نے ماضي ميں کس کي مدد کي اور وہ ہے پي ايم ايل اين-

انہوں نے کہا کہ کوئي ثابت کر دے کہ ميں نے ايک بھي پيسہ ليا ہے تو سياست چھوڑ دوں گا، عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ وہ کون سے سياستدان ہيں جو ان کے ٹيکس کے پيسے سے سياست کر رہے ہيں- انہوں نے کہا کہ 2002ء کے اليکشن ميں آئي ايس آئي کا رول تھا، اس موقع پر ہميں بھي آفر ہوئي تھي، مولانا فضل الرحمان پاکستان کے سب سے بڑے منافق ہيں- پريس کانفرنس کے دوران نوابزادہ منصور علي خان نے پاکستان ڈيمو کريٹک پارٹي کو ختم کرتے ہوئے اسے تحريک انصاف ميں ضم کرنے کا اعلان کيا- نوابزادہ منصور علي خان کا کہنا ہے کہ پي ڈي پي اور تحريک انصاف کي سوچ ايک ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کيلئے پارٹي ضم کيا ہے-