• صارفین کی تعداد :
  • 514
  • 1/21/2012
  • تاريخ :

الٹرا- ماڈرن ڈرون اتارنے کا قصہ؛ ايرانيوں نے سسٹم ہيک کرليا تھا

الٹرا- ماڈرن ڈرون اتارنے کا قصہ

ايران نے امريکيوں کا وہ ڈرون صحيح و سالم اتار ليا جو بظاہر امريکيوں نے ملکوں کي جاسوسي کے لئے تيار کيا تھا اور صرف سي آئي اے کو اس کے استعمال کي اجازت تھي پہلے تو امريکي خاموش رہے ليکن اب اعتراافات آنا شروع ہوئے ہيں گوکہ امريکي صدر نے اس ڈرون کے سلسلے ميں پوچھے گئے سوال کا جواب گول کرديا؛ لگتا ہے بات کافي اہم ہے-

اہل البيب (ع) نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق کچھ دن پہلے ايک رپورٹ آئي کہ ايران نے افغانستان سے اڑ کے اپني مشرقي سرحدوں پر اڑتے ہوئے امريکي ڈرون کو مارگرايا ہے جو کافي حد تک صحيح و سالم ہے بعد کي اطلاعات سے ظاہر ہوا کہ يہ RQ 170  ماڈل کا الٹرا - ماڈرن (Ultra-modern) ڈرون تھا- اس کے بعد امريکي حکام کو تو گويا سانپ سونگ گيا ليکن امريکہ ميں بے نام و نشان لوگوں نے اس بارے ميں اظہار خيال کيا جن کے ضمن ميں کافي بھاري اعترافات بھي سامنے آئے اور صورت حال يہ ہوئي کہ سي اين اين کو بھي چيخنا پڑا کہ يہ سب کيا اور کيوں ہے؟ اور يہ متضاد آراء کيوں سامنے آرہي ہيں اور حقيقت کيوں نہيں بتائي جارہي- ايک خبر البتہ يہ بھي آئي تھي کہ يہ طيارہ اگر کنٹرول روم کے قابو سے باہر ہوجائے تو يہ خود اپنے اڈے کي طرف لوٹتا ہے يا پھر دھماکے سے پھٹ جاتا ہے ليکن ايسا بھي تو نہيں ہوا چنانچہ اس کے بعد اس واقعے کي اہميت کي پہلي نشاني وہ کاروائي تھي جو امريکہ نے اس طيارے کو تباہ کرنے کے لئے ايک مشن روانہ کرنے کا پروگرام بنايا ليکن يہ منصوبہ عملدرآمد سے قبل ہي منسوخ کيا گيا اور امريکي اخبار "وال اسٹريٹ جرنل" نے لکھا کہ امريکي حکام نے جاسوس طيارہ ايران سے اٹھا کر لے جانے يا اس کو ايران ميں تباہ کرنے کا مشن ايران کي جانب سے ممکنہ جوابي اقدامات کے خوف سے منسوخ کرديا ہے-ايران ميں اتارا جانے والا الٹرا ماڈرن (Ultra-modern) ڈرون واپس لينے کا امريکي منصوبہ منسوخ

پہلے تو امريکي فوجي مبصرين نے کہا کہ امريکہ کو معلوم نہيں تھا کہ اس کو کس طاقت کاسامنا ہے ليکن اب معلوم ہورہا ہے کہ ايران کي فوجي طاقت اس کے لئے ايک اہم چلينج ہے اور اب امريکي مبصرين رفتہ رفتہ اعتراف کرنے لگے ہيں کہ ايران نے اليکٹرانک جنگوں اور نامنظم جنگوں  (Asymmetric Warare) ميں بڑي پيشرفت کي ہے- پہلے کہا جاتا تھا کہ امريکي ڈرون گرکر تباہ ہوگيا ہے ليکن ايران نے اس کي تصويري شائع کرديں تو اب اعتراف کررہے ہيں کہ ايران نے امريکہ کے ساتھ اپني چپقلش کے دوران سب سے بڑي غنيمت حاصل کي ہے-امريکي اس سے قبل کہہ رہے تھے کہ يہ طيارہ کوڈز کے اور رموز سے کام کرتا ہے جن کا کھولنا ايران کے بس کي بات نہيں ہے ليکن اب کہہ رہے ہيں کہ ايران نے اس کے کوڈ اسے اتارنے سے قبل ہے کشف کرلئے تھے اور ايرانيوں نے اس کے بنيادي سسٹم کو ہي ہيک کرکے اس کو امريکي بيس کے کنٹرول سے خارج کرکے اتار ليا ہے- انھوں نے ابتدا ميں کہا تھا کہ يہ طيارہ جو ريڈار کے ذريعے کشف نہيں کيا جاتا، درحقيقت افغانستان کے اندر نيٹو کے آپريشنز کے تسلسل ميں پرواز کررہا تھا ليکن ايران کي مشرقي سرحد پر گر گيا ہے ليکن آخر کا نيويارک ٹائمز نے جمعرات کو بے نام و نشان اہلکاروں کے حوالے سے لکھا کہ يہ طيارہ سي آئي آے کے کنٹرول ميں تھا اور اس کي اصل ذمہ داري ايران کے اندر جاسوسي تھي- ليکن نيا اعتراف يہ ہے کہ ايرانيوں نے اس کے سسٹم کو ہيک کرليا تھا اور اسي بنا پر اس کو ايران ميں اتارنے ميں کامياب ہوگيا اور يہ درحقيقت اس امريکي دعوے کي امريکي ترديد ہے کہ ايران اس طرح کا کارنامہ انجام نہيں دے سکتا-ايک امريکي سيکورٹي اہلکار رابرٹ بائر نے کہا: ميرے خيال ميں جو واقعہ رونما ہوا ہے يہ ہے کہ ايرانيوں نے اس ڈرون کے اليکٹرانک سسٹم کو ہيک کرليا ہے اور اسي بنياد پر اس کو اتارليا ہے کيونکہ يہ ڈرون بالکل صحيح و سالم ہے اور اس کو کسي خاص قسم کا کوئي نقصان نہيں پہنـچا ہے-امريکي البتہ آہستہ آہستہ اعتراف کررہے ہيں کہ الکيٹرانک وارفيئر ميں ايران کي طاقت اس قدر زيادہ ہے کہ اس نے ايک نامنظم جنگي کاروائي (Asymmetric Warare) کے دوران امريکہ کہ ايک الٹرا ماڈرن ڈرون طيارہ اتار ديا ہے جو افغانستان ميں اپنے اڈے کے علاوہ امريکہ کے جاسوسي سيارچوں اور امريکہ ميں وزارت دفاع کے ساتھ متصل (Connected) تھا-

مہلک وار تھا امريکہ کے لئےايران ميں امريکہ کا بغير پائلٹ کا جديدترين طيارے کا ايران ميں بٹھايا جانا امريکہ کے لئے ايک مہلک وار تھا اور سيکورٹي اور انٹيلجنس ميں بھي گويا اس کي حيثيت پر ايک زبردست ضرب لگي يہاں تک کہ بعض جانے پہچانے امريکي بھي اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے-سي اين اين کے اناؤنسر "فريد زکريا" نے کہا: يہ اقدام حقيقتاً ايران کے لئے تشہيري و ابلاغي کودتا (Coup d'etat) کے مترادف ہے اور ايراني ذرائع ابلاغ ميں اس اقدام سے بہت وسيع فائدہ اٹھائيں گے ليکن يہ کہ امريکہ سيکورٹي اور انٹيلجنس کے حوالے سے کيا چيز کھوچکا ہے، کہنا يہي چاہئے کہ يہ تشويشناک حقيقت ہے- جس پہلو سے بھي ديکھا جائے يہ امريکہ کے لئے ايک ہار ہے ليکن سوال يہي ہے کہ يہ ہار کتني بڑي ہے؟ ايران کے پاس کوڈز کا پتہ لگانے (Code Detection) کي صلاحيت موجود ہے!لگتا ہے کہ آنے والے دنوں ميں امريکيوں کے مزيد تلخ اعترافات بھي سامنے آئيں گے اور ايران کي طرف سے اس ڈرون کے بارے ميں حساس اطلاعات کي اشاعت کے بعد امريکي مزيد پيچيدہ صورت حال سے دوچار ہوجائيں گے اور وہ بھي ايسے حال ميں کہ ايران نے اعلان کيا ہے کہ اس کے پاس اس ڈرون کي کے کوڈز کا پتہ لگانے (Code Detection) کي صلاحيت موجود ہے!اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے قومي سلامتي کميشن کے رکن "سيد حسين نقوي" نے کہا کہ ايران کے پاس امريکي ڈرون RQ-170 کے کوڈز کا پتہ لگانے (Code Detection) کي ٹيکنالوجي موجود ہے اور اس ڈرون ميں موجودہ اطلاعات کو بہت جلد کشف (Detect) کيا جائے گا- انھوں نے ايران کي مسلح افواج کے ہاتھوں سي آئي اے کے ڈرون کو اتارے جانے کے واقعے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ ڈرونز ريموٹ کنٹرول سسٹم کے ذريعے کام کرتے ہيں اور جس ملک کے پاس بھي ڈرونز کا کنٹرول سسٹم موجود ہو وہ ان ڈرونز کو اپنے قابو ميں لا سکتا ہے- انھوں نے کہا: RQ-170 کے جاسوس ڈرون کي ساخت بہت پيچيدہ ہے اور اس کي ٹکينالوجي بہت الٹرا ماڈرن سمجھي جاتي ہے اور يہ ڈرونز در حقيقت امريکہ کي جديد ٹيکنالوجي کي علامت سمجھے جاتے ہيں ليکن جب اتنا جديد طيارہ شديد امريکي نگراني کے باوجود ايران ميں اتارا جاتا ہے تو يہ کاميابي اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ايراي کي دفاعي ٹيکنالوجي اور سرحدوں کي حفاظت کے حوالے سے اس کي مہارت کتني پيشرفتہ ہے-انھوں نے کہا: اسلامي جمہوريہ ايران اپني ترقي يافتہ ٹيکنالوجي کے ذريعے کسي بھي حملہ آور کو ـ چاہے وہ کتني ہي پيشرفتہ ٹيکنالوجي سے بہرہ مند ہو ـ گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرسکتا ہے اور ايران ميں اس قدر ماڈرن ٹيکنالوجي کي موجودگي نے نام نہاد بڑي طاقتوں کو وحشت زدہ کرديا ہے اور امريکہ آج ايراني ٹيکنالوجي اور اليکٹرانک وارفيئر ميں ايران کي قوت سے ہراساں ہے-انھوں نے کہا کہ امريکي ايرانيوں کے ہاتھوں اپنے ڈرون کے شکار ہوجانے پر اس ڈرون ميں موجودہ اطلاعات کے منکشف ہونے سے خوفزدہ ہے اور ہم بھي انہيں بتانا چاہتے ہيں کہ ايران کے پاس الٹراماڈرن ٹيکنالوجي موجود ہے اور ہم بہت جلد اس کو کوڈز کھول ديں گے اور اس ميں موجودہ اطلاعات کو حاصل کرليں گے- انھوں نے کہا: اس ڈرون سے ايران کي مسلح افواج کو بہت اہم اطلاعات حاصل ہونے کي توقع کي جاتي ہے-

مجمع تشخيص نظام (Expediency Council) نے انٹيلجنس وار فئير ميں کاميابي پر مسلح افواج کو خراج تحسين پيش کيامجمع تشخيص کے آج کے اجلاس ميں مسلح افواج کے چيف آف جنرل اسٹاف ميجر جنرل سيد حسن فيروز آبادي نے ايک رپورٹ کے ضمن ميں الٹراماڈرن امريکي ڈرون کو قابو ميں لانے کے حوالے سے مسلح افواج کے کارنامے کي تفصيل بيان کي اور مجمع کے اراکين نے اس عظيم کاميابي پر مسلح افواج کو خراج عقيدت پيش کيا- رائٹرز: ڈرون ہي نہيں اترا بلکہ امريکي جاسوسي مشن بھي طشت از بام ہوگيا؛ سي آئي اے اور پينٹاگان جواب نداردرائٹرز نے لکھا: امريکي اہلکاروں اور ديگر باخبر افراد کا کہنا ہے کہ ايران ميں امريکي جاسوسي کاروائياں کئي برسوں سے جاري ہيں اور امريکي مختلف ذرائع اور وسائل کو بروئے کار لا رہے ہيں ليکن حاليہ واقعے کے بعد امريکيوں نے بے بسي کي حالت ميں کہا کہ يہ ڈرون طيارہ فني نقص کے باعث ايران ميں گر گيا ہے ليکن انھوں نے يہ نہيں کہا کہ يہ ڈرون فضا ميں ہي خاموش کرديا گيا تھا اور اس کا کمپيوٹر ايرانيوں کے ہاتھوں ہيک ہوگيا تھا-رائٹرز نے کہا: ايران ميں امريکي ڈرون اتارے جانے سے اس ملک ميں سي آئي اے کي وہ بات طشت از بام ہوگئي ہے جو وہ خفيہ رکھنا چاہتي تھي اور اس واقعے سے معلوم ہوگيا کہ امريکہ ايک ايسے ملک سے اطلاعات اکٹھي کرنے کي سرتوڑ کوشش کررہا ہے جہاں وہ سرکاري طور پر موجودگي کي سہولت سے محروم ہے- رائٹرز نے لکھا: ايران نے جمعرات (8 دسمبر 2011) کو ايک ڈرون کي تصاوير شا‏ئع کرديں جو بہت حد تک صحيح و سالم تھا ليکن سي آئي اے اور پينٹاگان کے ترجمانوں نے کہا ہے کہ "يقين سے نہيں کہا جاسکتا کہ يہ "وہي" RQ - 170 ہوسکتا ہے!- تا ہم ايک امريکي اہلکار نے کہا کہ يہ ڈرون ايران کي فضاğ ميں ايک مشن پر تھا- ايران اس ڈرون ميں استعمال ہونے والي ٹيکنالوجي سے استفادہ کرسکتا ہےايک امريکي اہلکار نے نام فاش نہ ہونے کي شرط پر کہا: خيال کيا جاتا ہے کہ يہ ڈرون فني خرابي کي وجہ سے گر گيا ہے اور يہ کہ يہ ڈرون انجن خاموش ہونے اور اس کا کمپيوٹر ايران کے ہاتھوں ہيک ہونے کي وجہ سے نہيں گرا!! گوکہ اس بات کا خطرہ موجودہ ہے کہ ايران معکوس ٹيکنالوجي (Reverse Technology) کے ذريعے اس ڈرون ميں استعمال ہونے والي ٹيکنالوجي سے استفادہ کرسکتا ہے يا پھر اس کے چين جيسے کسي ملک کو فروخت کرسکتا ہے!!!؛ امريکي حکام کا خيال ہے کہ ايران اس ڈرون کے کمپيوٹر سسٹم تک دسترس حاصل نہيں کرسکے گا اور ايران ميں امريکي مشن کي جزئيات سے آگہي حاصل نہيں کرسکے گا! [ليکن سوال يہ ہے کہ جن لوگوں نے اس ڈرون کو اتارا ہے وہ اس کے سسٹم پر دسترس حاصل کرنے سے کيونکر عاجز ہوسکتا ہے؟]ايران کي حکومت امريکي جارحيت کا سخت نوٹس لے/ امريکي جنگل کے قانون کا تابع ہےرکن پارليمان ڈاکٹر علي مطہري نے ايران کي فضائي حدود ميں امريکي ڈرون کي جارحيت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ايسا کوئي واقعہ امريکہ يا مقبوضہ فلسطين ميں رونما ہوتا تو اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل قرارداديں منظور کرتي ليکن معلوم ہوتا ہے کہ سلامتي کونسل نے اسلامي ممالک پر امريکي جارحيت کو قانوني اقدام قرار ديا ہے اور اس کو تسليم کيا ہے- انھوں نے کہا کہ اس ڈرون کو اس طرح سے ڈيزائن کيا گيا ہے کہ خطرے کي صورت ميں يا تو خودکار طور پر اپنے اڈے کي طرف لوٹ جاتا ہے يا پھر دھماکے سے پھٹ جاتا ہے ليکن ايران کي مسلح افواج نے اس کو صحيح حالت ميں اتار ديا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ايران نے اس کے کنٹرول سسٹم تک رسائي حاصل کرلي ہے- اور امريکي جاسوسي طياروں کے اليکٹرانک سسٹم تک رسائي اليکٹرانک وار فيئر ميں ايران کي مسلح افواج کي ترقي و پيشرفت کي دليل ہے اور اب اس ڈرون کي جارحيت کا بھي سياسي راستوں سے نوٹس لينا ضروري ہے-

اسرائيل: ايران کے مقابلے ميں امريکي کي تيسري بڑي شکست"اسرائيل اليوم" کي عبري نيوز ويب بيس نے امريکہ کے الٹرا ماڈرن جاسوسي ڈرون پر ايران کے قبضے کو ايران کے مقابلے ميں امريکہ کي تيسري بڑي شکست قرار ديا-اس صہيوني ويب بيس نے لکھا: امريکہ نے اپنے يرغماليوں کو رہا کروانے کے لئے ايران ميں بليولائن نامي مشن کا منصوبہ بنايا جو [طبس ميں طوفان آنے اور امريکي طياروں کي قدرتي طور پر تباہ ہونے کي وجہ سے] مکمل طور پر ناکام ہوگئي- اس کاروائي ميں امريکي ہيلي کاپٹرز آپس ميں ٹکرا گئے اور يہ کاروائي ايرانيوں کي طرف سے کسي قسم کي مداخلت کے بغير ہي ناکام ہوگئي-اس ويب سائٹ نے کہا کہ 1988 ميں امريکي بحريہ نے ايران کے ايک مسافر طيارے کو مار گرايا جس کے تمام مسافر جاں بحق ہوگئے اور يہ امريکہ کے لئے ايک بڑي ناکامي تھي-اس صہيوني ويب بيس نے لکھا: آج امريکہ ايک نئي شکست سے دوچار ہوا اور اس کا ايک پيشرفتہ ڈرون RQ170 پر ايرانيوں نے قبضہ کيا جبکہ يہ طيارہ بالکل صحيح و سالم ہے-اسرائيل اليوم نے لکھا کہ ايران نے ڈرون کي تصويريں ٹي وي پر نشر کي ہيں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کہ طيارہ گرا نہيں بلکہ ايرانيوں نے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ ميں ليا ہے اور اس کو اتار ديا ہے اب امريکيوں کو اپنے آپ سے يہ سوال پوچھنا چاہئے کہ ايرانيوں نے اس کا کنٹرول کيونکر سنبھالا جبکہ اس طيارے کو ہر لحاظ سے محفوظ ہونا چاہئے-

امريکيوں کا يوم سياہ / امريکہ کے لئے دردناک اطلاعاتي صدمہ!اسرائيل اليوم نے لکھا کہ انٹيليجنس کے لحاظ نے يہ واقعہ امريکہ کے لئے يوم سياہ سمجھا جاتا ہے-ايران ميں جاسوسي طيارے کا مشناسرائيل اليوم نے مزيد لکھا ہے کہ يہ امريکہ کا الٹرا ماڈرن جاسوسي طيارہ ہے اور امکان يہ ہے کہ اس کا مشن ايران کے ايٹمي پروگرام کے حوالے سے فوجي معلومات اکٹھا کرني تھيں تاہم ايران ميں امريکي جاسوسي مشن کے انکشاف سے زيادہ خطرناک يہ ہے کہ ايران اس طيارے پر قبضہ کرنے ميں کامياب ہوگيا ہے- يہ طيارہ "قندہاري جانور" کہلاتا ہے، اور جديدترين طيارہ ہے اور اس کي ساخت ميں B2 Stealth طيارے سے ملتي جلتي ہے- اور اس کي ٹيکنالوجي پر ايران کا قبضہ امريکہ کے لئے دردناک اطلاعاتي صدمہ ہے-

جنرل سلامي: ترقي يافتہ ممالک امريکہ کے جاسوس طيارے کے جزئيات تک رسائي کے پياسے / يہ طيارہ جديدترين ٹيکنالوجي اتارا گيا-جنرل سلامي نے کہا: يہ معمول کي سي بات ہے کہ دنيا کے تمام ترقي يافتہ ممالک امريکي جاسوس طياروں کي تفصيلات جاننے کے پياسے ہوتے ہيں اور  RQ 170  ماڈل کا الٹرا - ماڈرن (Ultra-modern) ڈرون بھي اس قاعدے سے مستثني نہيں ہے / يہ طيارہ جديدترين ٹيکنالوجي کے ذريعے امريکيوں کے قابو سے خارج کرکے اپنے قابو ميں لاکر اتارا گيا-انھوں نے کہا: امريکي طيارے پر ہمارا قبضہ امريکہ کو اس ملک کو اپنے انٹيليجنس ترک اسلحہ کے سلسلے ميں، حکمت عملي پر نظر ثاني پر مجبور کررہا ہے- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے قائم مقام چيف کمانڈر جنرل حسين سلامي نے آئي آر آئي بي کے چينل 2 سے گفتگوکرتے ہوئے ايران کي مسلح افراج کي حاليہ کاميابي اور الٹرا ماڈرن امريکي جاسوسي ڈرون کو ايران ميں اتارے جانے کے حوالے سے کہا: انٹيليجنس وارفئير ميں ايک اصول ہے کہ جب اس جنگ ميں ايک فريق کامياب ہوجاتا ہے وہ اپني اطلاعات راز ميں رکھتا ہے اور ہم بھي دشمن کي انٹيليجنس مشنز کے تعاقب، نگراني، انکشاف اور شناخت و اقدام کے سلسلے ميں اپني روشوں کا اعلان نہيں کرنے جارہے اور ہم دشمن پر فني اور تکنيکي غلبے کي کيفيت بتانے سے معذور ہيں-انھوں نے کہا کہ اگر ايک طرف سے اس بات کا يقين کرنا مشکل ہے کہ ايک اسٹراٹجک الٹرا ماڈرن امريکہ ڈرون کو کنٹرول ميں لايا جاتا ہے اور اس کو بعافيت زميں پر بٹھايا جاتا ہے تو يہ بات ماننا اور بھي مشکل ہے کہ يہ طيارہ جديدترين ٹيکنالوجي کے ذريعے امريکيوں کے قابو سے خارج کيا گيا ہے، اپنے قابو ميں لايا گيا ہے اور زمين پر اتارا گيا ہے-انھوں نے کہا کہ اس طيارے کو مختلف کمانڈز کے ذريعے کنٹرول کيا باتا ہے اور ہر قسم کا کا کمانڈ دو الگ الگ روشوں سے اس کو کنٹرول کرسکتا ہے؛ پہلا سسٹم حد نظر تک ہے يعني جہاں تک اس کو ديکھا جاسکتا ہے وہاں تک براہ راست کنٹرول سسٹم کے ذريعے اڑايا جاتا ہے اور جب نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے تو امريکہ کے جديد ترين سيارچے اس کا کنٹرول سنبھالتے ہيں اور اسي حال تين اور روشوں سے بھي کنٹرول کيا جاتا ہے-

امريکہ - اسرائيل: اليکٹرانک وارفيئر ميں ايراني ماہرين کي صلاحيت عظيم مصيبتايران نے الٹرا ماڈرن امريکي ڈرون پر قبضہ کرکے اليکٹرانک وار فيئر کے سلسلے ميں امريکہ اور اسرائيل کو مايوسي سے دوچار کرديا ہے-العالم نے اس ہفتے اپنے ہفتہ وار پروگرام "انقلاب الصورہ" (چہرے کي تبديلي) نامي پروگرام ميں امريکہ کے جديد طيارے پر ايران کے قبضے کے حوالے سے صہيوني رياست کے رد عمل کا جائزہ ليتے ہوئے اسرائيلي خفيہ ايجنسيوں کے قريبي ويب سائٹ "دبکا" کا حوالہ ديا ہے جس نے لکھا ہے کہ امريکي طيارے کو اپنے اليکٹرانک کنٹرول ميں لاکر زمين پر بٹھانے ميں ايراني ماہرين کي صلاحيت امريکہ اور اسرائيل کے لئے عظيم مصيبت ہے اور ايرانيوں کے اس اقدام نے امريکہ اور اسرائيل کو حيرت زدہ کرديا ہے- دبکا نےلکھا ہے: امريکي ڈرون کو اتارنا اليکٹرانک وارفيئر ميں ايران کي صلاحيت و قوت کي علامت ہے اور بھي اس حد تک کہ ايراني افواج نے اس جاسوسي طيارے کا مواصلاتي سسٹم منقطع کرکے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ ميں ليا ہے اور طيارہ صحيح و سالم زمين پر اتار ديا ہے-دبکا نے لکھا: ايرانيوں نے عظيم کاميابي حاصل کي ہے، انھوں نے اس الٹرا ماڈرن جاسوسي طيارے کے اليکٹرانک سسٹم تک رسائي حاصل کي ہے، اس کے کنٹرول سسٹم کو اپنے ہاتھ ميں ليا ہے، اس کو کوڈز کو ڈيکوڈ کرديا ہے اور اس کاميابي نے امريکا اور صہيوني رياست کو حيرت زدہ کرديا ہے-ادھر عرب قانوندانوں کي يونين کے سربراہ "عبدالعظيم المغربي نے کہا ہے کہ اگر ثابت ہوجائے کہ امريکہ نے ارادي طور يہ طيارہ ايران ميں داخل کيا ہے تو ايران کو اپني فضائي حدود کي خلاف ورزي کے بموجب، امريکہ سے تاوان کا مطالبہ کرسکتا ہے- المغربي نے کہا کہ اگر ثابت ہوجائے کہ امريکہ نے ارادي طور يہ طيارہ ايران ميں داخل کيا ہے تو امريکہ پر جنگي جرائم کے ارتکاب کا الزام لگے گا- ادھر ايران نے بھي اقوام متحدہ سے شکايت کي ہے کہ وہ امريکي طيارے کي جانب سے ايران کي فضائي حدود ميں جارحيت کے پيش نظر ايران کي فضائي حدود ميں امريکي جارحيت روکنے اور امريکہ کے خطرناک اقدامات کا سد باب کرنے کے لئے اقدام کرے-مصري ماہر: آرکيو170 کو غنيمت ميں پکڑاجانا، ايران کي امريکہ پر کاري ضربمصر کے سياسي امور کو ماہر جمال فہمي نے کہا: امريکي طيارہ آرکيو170 اپني سرزمين ميں اتارنے کے سلسلے ميں ايرانيوں نے اپني صلاحيت کا مظاہرہ کرکے واشنگٹن اور صہيوني رياست پر کاري ضرب لگائي ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کي يہ کاميابي امريکہ اور صہوني رياست کے معاندانہ اقدامات کا فيصلہ کن جواب تھا کيونکہ اب وہ ايران کے خلاف کوئي بھي اقدام کرنے سے قبل ہزاروں بار اس کا جائزہ ليں گے-انھوں نے کہا کہ اس حادثے سے معلوم ہوتا ہے کہ جو قوميں اپني تقدير کا فيصلہ خود کرتي ہيں اور اپني حاکميت و حقوق کا سنجيدہ انداز ميں تحفظ کرتي ہيں، وہ امريکہ جيسي متکبر قوتوں کے سامنے کھڑي ہوسکتي ہيں اور پامردي دکھاتے ہوئے کامياب ہوسکتي ہيں- فہمي نے مزيد کہا: امريکہ کا يہ اقدام تمام بين الاقوامي قوانين اور معياروں کي کھلي خلاف ورزي ہے اور ايران کو يہ حق حاصل ہے کہ اقوام متحدہ سے شکايت کرے اور اگرچہ سلامتي کونسل پر امريکہ ہي مسلط ہے ليکن ايران کي شکايت بين الاقوامي سطح پر امريکي کي رسوائي کا باعث بنے گي -