• صارفین کی تعداد :
  • 531
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

اسرائيل ياد رکھے مسلمان اپنے قبلہ اول کو کبھي فراموش نہيں کرينگے

ڈاکٹر علی لاریجانی

دورہ ايراني پارليمنٹ کے دوران شرکائے مارچ برائے آزادي القدس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ايراني پارليمان کے اسپيکر نے کہا کہ آپ نے اپني ضمير کي آواز پر لبيک کہا ہے اور راہ حريت کا انتخاب کيا ہے-

ابنا: شرکاء مارچ ٹو يروشلم کے اعزاز ميں ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني کي طرف سے ظہرانہ ديا گيا- اس موقع پر اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني کے علاوہ، مارچ ٹو يروشلم کے کوارڈينيٹر فيروز مٹھي بور والا اور ممبر ايراني پارليمان ڈاکٹر غفوري نے خطاب کيا-

ڈاکٹر غفوري نے کہا کہ ہم چاہتے ہيں کہ تمام فلسطيني اپني گھروں کو لوٹ جائيں اور بيت المقدس ان کے ملک کا دارالخلافہ ہو- ايراني ممبر پارليمان کا کہنا تھا کہ جو بھي فلسطينيوں کے لئے جدوجہد کرے گا اسلامي جمہوري ايران اس کي بھرپور حمايت کرے گا- امام خميني رہ نے کہا تھا کہ اسرائيل جلد صفحہ ہستي سے مٹ جائے گا- شرکاء کا مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر غفوري نے کہا کہ آپ کي تحريک سے جلد فلسطيني اپنے گھروں کو واپس جائيں گے- 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ايراني پارليمنٹ کے اسپيکر علي لاريجاني نے کہا کہ ہمارے ملک ميں آمريت کي طويل حکمراني رہي ہے- ليکن پھر امام خميني رہ کي طويل جدوجہد کے نتيجے ميں انقلاب اسلامي جمہوري ايران وجود ميں آيا- اس انقلاب کے لئے لاکھوں جانيں قربان کي گئيں- مدرس نامي پارليمنٹ کے رکن کو صرف اس لئے تہ تيغ کيا گيا چونکہ انہوں نے وقت کے آمر کے سامنے سر تسليم خم کرنے سے انکار کيا تھا- علي لاريجاني نے کہا کہ ميں اس کاروان القدس ميں شريک لوگوں اور حريت پسندوں کو سلام پيش کرتا ہوں، آپ نے اپني ضمير کي آواز پر لبيک کہا ہے اور راہ حريت کا انتخاب کيا ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائيل ياد رکھے کہ مسلمان اپنے قبلہ اول کو کبھي بھي فراموش نہيں کريں گے، صہيوني رياست قبلہ اول اور يروشلم کو يہوديانے کو منصوبے کو ترک کر دے- انہوں نے کہا کہ صيہونيت مسلمانوں کے مقدسات کي بے حرمتي کر کے مسلمانوں کي دل آزاري کر رہي ہے-