• صارفین کی تعداد :
  • 490
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

مجھے ہٹانے پر نيا وزير اعظم بھي سوئس حکام کو خط نہيں لکھ سکے گا، گيلاني

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزير اعظم نے کہا کہ امريکہ، يورپي يونين سميت 48 ممالک سے سفارتي تعلقات پر نظر ثاني کے حوالے سے 20 مارچ کو پارليمنٹ ميں پيش کي جائيں گي-

ابنا: وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ ان کے استعفے سے مسئلہ حل نہيں ہو گا- نيا وزير اعظم بھي سوئس حکام کو خط نہيں لکھ سکے گا- ججوں کي تعينائي کي طرح صدارتي استشنٰي کا معاملہ بھي پارليمنٹ کے حوالے کر ديا جائے- لاہور ميں پرنٹ ميڈيا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزير اعظم نے کہا کہ ان کے استعفٰي دينے سے سوئس حکام کو خط لکھنے کامسئلہ حل ہوتا ہے تو وہ اس کے ليے تيار ہيں- ليکن نيا وزير اعظم آ بھي جائے تو مسئلہ وہيں رہے گا- انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ ججز کي تعينائي کي طرح صدارتي استشنٰي کا معاملا بھي پارليمنٹ کے حوالے کر ديا جائے- وزير اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کے مسئلے پر بہت جلد پريس کانفرنس کر کے قوم کو اعتماد ميں ليں گے- ايک سوال کے جواب ميں آئي ايس آئي کے سياسي ونگ کي موجودگي کے بارے ميں لاعلمي کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نئے ڈي جي آئي ايس آئي سے ملاقات ميں اس بارے ميں بات کريں گے- ايک بار پھر يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ سرائيکي صوبہ بن کر رہے گا- انہيں معلوم ہے کہ مسلم ليگ ن سرائيکي صوبے کے بارے ميں قرارداد نہيں لانے دے گي ليکن سرائيکي صوبے پر عوام کے جذبات کو زيادو دير تک دبايا نہيں جا سکتا- ان کا کہنا تھا کہ عوام دو جماعتي کي بجائے ملک ميں کثير الجماعتي نظام چاہتے ہيں تو پيپلز پارٹي کو اعتراض نہيں-

انہوں نے کہا کہ امريکہ، يورپي يونين سميت 48 ممالک سے سفارتي تعلقات پر نظر ثاني کے حوالے سے پارليماني کميٹي نے سفارشات مرتب کر لي ہيں- جو 20 مارچ کو پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس ميں پيش کي جائيں گي- ان کا کہنا تھا کہ پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس جامع خارجہ پاليسي کي منظوري دے گا- وزير اعظم نے کہا کہ سلالہ چيک پوسٹ پر حملے کے بعد نيٹو سپلائي بند کرنے کے بعد امريکہ سے کبھي معافي کا مطالبہ کيا اور نہ ہي بحالي کے ليے کوئي پيشگي شراط رکھيں- وزير اعظم نے سپريم کورٹ کے رجسٹرار کي ملازمت ميں توسيع پر تبصرے سے معذوري کا اظہار کيا-