• صارفین کی تعداد :
  • 771
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

زہريلي آنسو گيس سے ايک اوربحريني شہري شہيد

زہریلی آنسو گيس سے ایک اور بحرینی شہری شہید

بحرين ميں شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران سيکورٹي فورس کے حملے ميں ايک بحريني شہري آنسو گيس کے گولے کا نشانہ بن کر شہيد ہو گياـ

ابنا: بحرين ميں زہريلي آنسو گيس کا استعمال ہو رہا ہے جس کي وجہ سے وقفے وقفے سے لوگوں کے شہيد ہونے کي خبريں آ رہي ہيں ـ

بحرين ميں استعمال ہونے والے يہ زيريلي آنسو گيس امريکا ميں تيار کي جا رہي ہےـ

ہفتے کے روز بحريني مظاہرين نے  سڑکوں پر نکل کر قابض سعودي فوجيوں کے انخلاء اور آل خليفہ کي شاہي حکومت کي سرنگون کا مطالبہ کياـآل خليفہ کے فوجي جو عوامي انقلاب کو کچلنے ميں ناکام ہو گئے ہيں اب لوگوں کے گھروں ميں آنسو گيس کے گولے پھينک رہے ہيں ـ

بحرين ميں چودہ فروري سنہ دو ہزار گياہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس دوران بحريني اور سعودي فوجيوں کي کارروائي ميں بڑي تعداد ميں مظاہرين شہيد اور زخمي ہوئے ہيں.