• صارفین کی تعداد :
  • 596
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

ليبيا کي خفيہ ايجنسي کے سابق سربراہ گرفتار

ليبيا کي خفيہ ايجنسي کے سابق سربراہ

ذرائع کے مطابق ليبيا کي خفيہ ايجنسي کے سابق سربراہ عبداللہ السنوسي کو موريتانيا ميں گرفتار کر ليا گيا ہے-

ابنا: ليبيا کي خفيہ ايجنسي کے سابق سربراہ عبداللہ السنوسي کو موريتانيا ميں گرفتار کر ليا گيا ہے-حکام کے مطابق عبداللہ السنوسي کو نواکشوط ہوائي اڈے سے گرفتار کيا گيا- عبداللہ السنوسي لبيا کے سابق ڈکٹيٹر معدوم کرنل قدافي کے انتہائي قريبي اور قابلِ اعتماد ساتھي اور رشتے دار بھي تھے-عبداللہ السنوسي قدافي حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد لبيا سے فرار ہو گئے تھے- وہ بين الاقوامي فوجداري عدالت کو ’انسانيت کے خلاف جرائم‘ ميں مطلوب ہيں- نامہ نگاروں کے مطابق قصاب کے نام سے پہچانے جانے والے عبداللہ السنوسي قدافي حکومت کے چند نہ پکڑے گئے اہم اراکين ميں سے ايک ہيں ذرائع کے مطابق وہ مراکش سے موريتانيا ميں وارد ہوئے تھے- موريتانوي سکيورٹي حکام کا کہنا تھا کہ عبداللہ السنوسي کو رات ميں گرفتار کيا گيا- انہوں نے بتايا کہ عبداللہ السنوسي مراکش کے شہر کاسابلانکا سے ايک جعلي پاسپورٹ پر آئے تھے-