• صارفین کی تعداد :
  • 1401
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

حسين عليہ السلام انساني معاشرے کے طبيب 4

محرم الحرام

اس مہلک معاشرتي بيماري کا علاج

امام حسين عليہ السلام ايک الہي طبيب کے عنوان سے معاشرے کے تمام فردي اور معاشرتي دکھوں اور امراض کو بخوبي جانتے اور پہچانتے ہيں اور اللہ کے اذن سے ان تمام دکھوں اور امراض کي دوا اور ان کا مداوا بھي جانتے ہيں چنانچہ آپ اس معاشرتي بيماري کے علاج کا نسخہ ديتے ہوئے مرقوم فرماتے ہيں:

"أنَا أدْعوكُم إلى كِتابِ اللّه ِ وَ سُنَّةِ نَبِيِّهِ صلى الله عليه و آله ؛ فَإِنَّ السُّنَّةَ قَد اُميتَت ، وَ إنَّ البِدعَةَ قَد اُحيِيَت ، وَ إنْ تَسمَعوا قَولى وَ تُطيعوا أمرى ، أهدِكُم سَبيلَ الرَّشادِ"- (2)

ميں تمہيں كتاب خدا اور سنت نبي صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي طرف رجوع کرنےکي دعوت ديتا ہوں؛ بتحقيق کہ سنت ختم ہوگئي ہے اور بدعتيں زندہ ہوگئي ہيں- اگر تم ميري باتيں سن لو اور ميرے فرمان کي اطاعت کرو، تو ميں تمہيں صحيح اور ہدايت و رشد کا راستہ بتاۆ ں گا-

يہ نسخہ دو حصوں پر مشتمل ہے:

1- حقيقي معنوں ميں دين کے منابع اور مصادر کي طرف رجوع کرنا اور واپس لوٹنا اور قرآن و سنتِ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے معارف و تعليمات پر عمل کرنا-

2- حقيقي رہبر و امام کے احکامات کي اطاعت و پيروي-

چنانچہ اگر کسي امت کا آئين اور اساسي قانون دين اور کتاب و سنت سے مآخوذ ہو اوروہ امت امام حسين عليہ السلام کے بيان کردہ اوصاف سے متصف امام برحق کي رہبري اور ہدايت و راہنمائي کے تحت قرار پائے وہ امت کبھي بھي اس بدعت و انحراف کي تلخي سے دوچار نہ ہوگي جس کا انجام ہلاکت و شقاوت کے سوا کچھ بھي نہيں ہوتا- اس امت کے دنياوي اور اخروي شکوہ و جلال ميں روز بروز اضافہ ہوگا-

..............

مآخذ:

2- تاريخ الطبري : ج 5 ص 357 ، البداية والنهاية : ج 8 ص 157-

3- تاريخ الطبري : ج 5 ص 357 ، البداية والنهاية : ج 8 ص 157-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

حُرّ؛ نينوا کے آزاد مرد 5