• صارفین کی تعداد :
  • 664
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

گلوبل مارچ ٹو بيت المقدس سيمينار

گلوبل مارچ ٹو بیت المقدس سیمینار

اسلامي جمہوريہ ايران کے مقدس شہر قم ميں کل گلوبل مارچ ٹو بيت المقدس سيمينار منعقد ہوا-

ابنا: عالمي مارچ ٹو بيت المقدس کے ايک سو پچاس ايشيائي اراکين کي موجودگي ميں کل قم القدسہ ميں ايک سيمينار کا انعقاد عمل ميں لايا گيا جس ميں فلسطين کے مظلوم عوام کي حمايت کے خوبصورت مناظر نظر آۓ- عالمي مارچ ٹو بيت المقدس کے اراکين نے اپنے ہاتھوں ميں فلسطين اور اپنے اپنے ملک کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انھوں نے مردہ باد امريکہ اور مردہ باد اسرائيل کے نعرے لگاۓ-

اس سيمينار ميں عالمي مارچ ٹو بيت المقدس کے اراکين نے اپني سرزمين سے بے دخل کۓ جانے والے فلسطينيوں کي وطن واپسي ، مسجد الاقصي کے دفاع اور بيت المقدس اور غزہ پٹي کے محاصرے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کيا- واضح رہے کہ عالمي مارچ ٹو بيت المقدس کاروان ميں اسلامي جمہوريہ ايران، پاکستان، ہندوستان ، انڈونيشياء، ملائيشيا، جمہوريہ آذربائيجان، تاجيکستان، افغانستان، عراق، بحرين، سعودي عرب اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہيں- يہ کاروان کل قم پہنچا جہاں اس شہر کے لوگوں نےاس کا پرتپاک استقبال کيا-