• صارفین کی تعداد :
  • 575
  • 4/27/2012
  • تاريخ :

حزب اللہ کي طاقت صيہوني خائف

حزب الله

صيہوني حکومت پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون طياروں سے وحشت طاري ہوچکي ہے- ايک صيہوني اخبار نے اپنے اعلي سکيورٹي عھديدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ حزب اللہ اپنے ڈرون طياروں کو مزيد بہتر بنانے کي کوشش کررہي ہے اور ان سے آئندہ ممکنہ جنگ ميں استفادہ کرسکتي ہے- صيہوني عھديدار نے جس کا نام فاش نہيں کيا گيا ہے کہا کہ حزب اللہ کے ڈرون طيارے دسيوں کلو وزني بم لے جاسکتے ہيں اور تل ابيب کو يہ خطرہ ہے کہ حزب اللہ ان ڈرون طياروں سے شمالي فلسطين ميں اسرائيل کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتا ہے- صيہوني عھديدار نے کہا کہ حزب اللہ کے ڈرون طيارے بہت چھوٹے ہيں اور انہيں راڈار پر ديکھنا بہت مشکل ہے اسي طرح انہيں گرانا بھي بڑا دشوار کام ہے- صيہوني عھديدار نے کہا کہ حزب اللہ نے سب سےپہلے دوہزار دو ميں ڈرون طيارے حاصل کئے تھے اور اسرائيل کي فضا ميں انہيں بھيج کر ان کي نمائش کي تھي، اس صيہوني عھديدار نے کہا کہ حزب اللہ نے دوہزار پانچ ميں ايک ڈرون اسرائيل کے اندر اڑايا تھا اور اسے واپس لبنان ميں اتارنے ميں بھي کامياب ہوگئي تھي-