• صارفین کی تعداد :
  • 2939
  • 3/4/2012
  • تاريخ :

ايک ہي جگہ کام کرنے والے افراد  کي باہمي شادي  ( حصّہ سوّم )

شادی بیاه

دونوں افراد کے درميان اس سلسلے ميں ہونے والي  تمام ملاقاتوں کو مخفي رکھيں اور کوشش کريں کہ آپ کے دفتر کے دوسرے ساتھي اس رابطہ سے ذرا بھي آگاہ نہ ہوں - جب يقين ہو جاۓ  اور کسي حتمي نتيجہ پر پہنچ جائيں تب اس کے بارے ميں دوسروں کو آگاہ کريں -

نفي ميں جواب دينے کے بعد دلسوزي مت کريں

 آپ کا نفي ميں جواب سننے کے بعد متعلقہ شخص ميں خاص قسم کي تبديلياں نظر آئيں گي  - اس کے احساسات کو آپ سمجھ رہي ہونگي - آپ ديکھيں گي کہ آپ کے  دفتر ميں کام کرنے والا ساتھي افسردہ سا رہتا ہے ،  بعض اوقات دفتر سے غيرحاضري بھي کرتا ہے اور اکثر اوقات بےقرار سا رہتا ہے اور ان تمام باتوں کو ديکھ کر نفي ميں جواب دينے والے کو احساس گناہ  ہوتا ہے - اس کے بعد وہ فرد کوشش کرتا ہے کہ  متعلقہ شخص کے ساتھ تھوڑي بہت  ھمدردي کرے اور اس سے  دل دکھانے پر معافي مانگے ،  اس کے بعض دفتري کاموں ميں بھي اس کي مدد کرے - آپ کي طرف سے يہ سارے اقدامات اس شخص کي دلجوئي کے ليۓ ہونگے مگر وہ شخص ان سب اقدامات کو عشق کي صورت ميں  لے  سکتا ہے کہ شايد آپ کے دل ميں اس شخص کے ليۓ کوئي ہمدردي يا محبت جاگ گئي ہے - اس ليۓ  دفتر ميں اس بات پر خاص توجہ ديں کہ ايسا کرنے سے وہ شخص آپ کي ہمدردي اور دلسوزي کو غلط رنگ ميں نہ لے - ايسي صورت ميں اگر ممکن ہو تو اپنے وظائف  اور ذمہ داريوں کو دفتر کے کسي دوسرے حصّے ميں منتقل کروا ليں اور اس سے ذرا فاصلے پر رہيں -

اگر دفتر کے مدير کے ساتھ شادي کريں

اب فرض کر ليں کہ آپ کے دفتر کے انچارج نے آپ کو شادي کي پيشکش کي جسے آپ نے قبول کر ليا اور اب آپ ايک ہي چھت کے نيچے زندگي گزار رہے ہيں اور دفتر ميں بھي ايک جگہ کام کر رہے ہيں تو ايسي صورت ميں  کون سا بہترين طريقہ ہے جسے اختيار کرنا چاہيے تاکہ مستقبل ميں  آپ کي زندگي خوشگوار اور کامياب گزرے ؟

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان