• صارفین کی تعداد :
  • 2018
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

صفت فاعلي و صفت مفعولي و صفت نسبي ( حصّہ دوّم )

فارسی

صفت نسبي :

کسي جگہ ياچيز کے ساتھ نسبت دي جاۓ صفت نسبي کہلاتي ہے -

مثلا پاکستاني ، شيرازي ، لبناني وغيرہ

بنانے کا طريقہ :

1- کسي جگہ کے آخر ميں " ي " لگانے سے

ايران : ايراني   ، لاہور : لاہوري

2- کسي اسم کے آخر ميں " ين " کا اضافہ کرنے سے

نمک : نمکين  ، سفال : سفالين

3- کسي اسم کے آخر ميں " ينہ " کا اضافہ کرنے سے

پشم : پشمينہ  ، سيمين : سيمينہ

4- کسي اسم کے آخر ميں " انہ " کا اضافہ کرنے سے

زن : زنانہ  ، سال : سالانہ

5- کسي اسم کے آخر ميں " ہ " کا اضافہ کرنے سے

چند روز  : چند روزہ ، يک   : يکہ

6- کسي اسم کے آخر ميں  " گان " کا اضافہ کرنے سے

گرو : گروگان  ، ہمسايہ : ہمسايگان

7- کسي عدد کے آخر ميں " گانہ " کا اضافہ کرنے  سے

دو :  دوگانہ  ، ھفت : ھفتگانہ

8- کسي اسم کے آخر ميں " چي " کا اضافہ کرنے سے

پست : پستچي   ، تماشا : تماشاچي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان