• صارفین کی تعداد :
  • 796
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

معاشي استحکام کے لئے علاقائي تعاون کا راستہ اپنائيں

روابط ایران و پاکستان

اسلامي  جمہوريہ ايران اور پاکستان  باہمي رشتوں ميں  جڑے ہوۓ ہيں - دونوں برادر ممالک  اسلامي دنيا کي ترقي اور مضبوطي کے ليۓ ايک روشن اميد ہيں -ہم کہہ سکتے ہيں کہ ايران اور پاکستان ايک ہي جسم کے دو بازو ہيں- دونوں بازووں کي چاہے حکومتيں بدلتي رہيں مگر عقيدت و اخوت کے جذبوں پر کبھي بھي آنچ نہيں آئي - ہر مشکل گھڑي ميں دونوں ممالک نے ايک دوسرے کا ساتھ ديا ہے اور دونوں ممالک کي عوام نے ہميشہ ايک دوسرے کے درد کا احساس کيا ہے -

بھٹو ہو يا رضا شاہ پہلوي طالع ازما ضياالحق ہو يا خميني سچ تو يہ ہے کہ ايران و پاکستان کے برادرانہ تعلقات ميں رخنہ اندازي ڈالنے والے ہميشہ نامراد ٹھرے- مغرب اسرائيل اور امريکہ طرفين کے مستحکم اور خوشگوار تعلقات کو ہميشہ نظر بد سے ديکھتے ہيں- مغربي ميڈيا اور ايجنسياں ايران پاک فرينڈشپ کي مضبوط چٹان ميں شگاف کرنے کے لئے مذموم ہتھکنڈوں کے تجربات کرتي رہتي ہيں مگر ابھي تک وہ اپنے مقاصد ميں کامياب نہيں ہو پا رہي ہيں -

 افغانستان  ميں امريکہ شکست کھا چکا ہے  - قابض افواج نے  افغان عوام کے ساتھ ساتھ عواقائي ممالک کو بھي قابل قدر نقصان پہنچايا ہے مگر ان سب نقصانات کے باوجود امريکہ اپنے مذموم مقاصد ميں ابھي تک کامياب نہيں ہو پايا ہے - اپنے مقاصد کے حصول کے ليۓ  امريکہ نے ايران اور پاکستان کے خلاف خفيہ جنگ شروع کر رکھي ہے - اس کي ايک مثال بلوچستان  ميں بيروني مداخلت ہے - امريکہ  نے ہندوستان اور اسرائيل کي مدد سے  صوبہ بلوچستان ميں بہت خطرناک کھيل کا آغاز کيا ہے جس سے پاکستان اور ايران دونوں ممالک کي سلامتي کے ليۓ خطرات پيدا ہو گۓ ہيں -  مختلف بہانوں سے اس نے  دنيا کے مختلف   کے مختلف ممالک ميں مداخلت کو جاري رکھا ہوا ہے اور اپني بالادستي کو قائم رکھنے کے ليۓ  انسانيت پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ديۓ ہيں -

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان