• صارفین کی تعداد :
  • 572
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 وہابيوں کے لئے مسجد اور مقدس مقامات کا تقدس اہميت نہيں رکھتا

 ایسوسی ایشن

يورپ کي علمائے اہل بيت (ع) ايسوسي ايشن نے اپنے بيان ميں برسلز کي مسجد امام رضا (ع) کو آگ لگانے اور شيخ عبداللہ دہدوہ کے قتل کي شديد مذمت کي اور اس حوالے سے وہابي مفتيوں کو مورد الزام ٹہرايا ہے-

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق يورپ کي علمائے اہل بيت (ع) ايسوسي ايشن نے بلجيئم کے دارالحکومت برسلز ميں مسجد امام رضا (ع) کو نذر آتش اور امام جماعت کو شہيد کرنے کے وحشيانہ اقدام کي مذمت ميں ايک بيان جاري کيا ہے جس کا متن درج ذيل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

«وَلا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ في سَبيلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌ بَلْاَحْيَاءٌ وَلٰكِن لا تَشْعُرُون»

اور جو لوگ اï·² کي راہ ميں مارے جائيں انہيں مت کہا کرو کہ يہ مُردہ ہيں، (وہ مُردہ نہيں) بلکہ زندہ ہيں ليکن تمہيں (ان کي زندگي کا) شعور نہيں-

برسلز ميں مسجد امام رضا عليہ السلام پر تکفيري سوچ کے حامل تشدد پسندوں کے حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں-عالمي استکباري طاقتيں جو دنيا پر اپني حاکميت کے آخري مراحل سے گذر رہي ہيں، بدستور مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہيں اور يہ طاقتيں جو مشرق وسطي کے ممالک ـ تيونس، مصر، ليبيا اور مصر ميں اسلامي بيداري کي تحريکوں سے خوفزدہ ہيں ـ اپنے استعمار زدہ کرائے کے حکمرانوں کے ذريعے يورپ کے مسلمانوں کے اتحاد کو نشانے پر لي ہوئي ہيں اور اپنے ذرائع ابلاغ کے ذريعے فرقہ واريت کو ہوا دے رہي ہيں- استعماري ذرائع ابلاغ اور اسلامي ممالک پر مسلط صہيونيوں کے زرخريد غلاموں کي طرف سے اسلاموفوبيا اور شام کے خلاف اشتعال انگيز بيانات، نيز شيعيان اہل بيت (ع) کي تکفير پر مبني وہابي مفتيوں کے فتوے، اس قسم کے حملوں کے لئے دستاويز کا کردار ادا کرتے ہيں نيز معلوم ہوتا ہے کہ مساجد اور عبادتگاہوں نيز مقدس مقامات ان کے لئے کوئي اہميت نہيں رکھتے- اسلامي ممالک ميں صہيونيوں کے ايجنٹوں کے ذرائع ابلاغ شام ميں فرقہ واريت کي سرپرستي کررہے ہيں اور مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے صہيونيوں کي تيار کردہ رپورٹيں نشر کررہے ہيں اور ان جھوٹي رپورٹوں کي ابلاغي کوريج اور ان ممالک کے اميروں اور وزيروں کے بيانات کا مقصد يہ ہے کہ مسلمانوں کي رائے عامہ کو اسي سمت ميں آگے لے جايا جائے جو استکباري طاقتوں کا مطمع نظر ہے- استعماري طاقتوں نے فتنہ پردازيوں کے ذريعے مسلمانوں کے درميان فرقہ واريت پھيلانے ميں بنيادي کردار ادا کيا ہے اور وہ کبھي بھي مسلمانوں کو چين سے نہيں رہنے ديں گي چنانچہ شيطاني اہداف کے حصول پر اصرار کرنے والي استکباري و استعماري طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ يہ ہے کہ مسلمان باہمي اتحاد و يکجہتي کو قائم و دائم رکھيں اور اسلامي اخوت کي صفوں کو مستحکم کريں- مسلمانوں کو صہيونيوں اور ان کے کٹھ پتليوں کے تشہيري اور ابلاغي حملوں سے ہوشيار رہنا چاہئے اور سب کو جاننا چاہئے کہ اپنے مکتب کے تحفظ کے بہانے شيعہ مذہب يا سني مذہب پر حملہ، درحقيقت استعماري قوتوں کے مذموم ايجنڈے کو تقويت پہنچاتا ہے وہي استعماري اور صہيوني قوتيں جنہوں نے اسلام، قرآن اور پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو اپنے بغض و عناد کا نشانہ بنارکھا ہے-برسلز ميں انجام پانے والا وحشيانہ حملہ استعماري قوتوں کي سرپرستي اور اشتعال انگيزي کا نتيجہ تھا جو تکفيريوں اور وہابيوں کے ہاتھوں انجام پايا اور اس کا نشانہ مسلمانوں کا اتحاد تھا نيز عبادتگاہوں پر حملہ ان کي کمزوري کي علامت ہے- ہم "يورپ کي علمائے اہل بيت (ع) ايسوسي ايشن" کے اراکين اس عظيم مصيبت پر شہيد شيخ عبداللہ دہدوہ کے اہل خانہ اور دوستوں کو تسليت و تعزيت عرض کرتے ہيں اور اس حملے ميں شہادت پانے والے شہيد شيخ عبداللہ دہدوہ کے لئے اللہ تعالي سے رحمت و غفران کي دعا کرتے ہيں اور اللہ تعالي سے التجا کرتے ہيں کہ اس شہيد سعيد کو شہدائے کربلا کے زمرے ميں جگہ دے- آمين

علمائے اہل بيت (ع) ايسوسي ايشن - يورپ