• صارفین کی تعداد :
  • 924
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

باجوڑ ايجنسي ميں بم دھماکہ

باجوڑ ایجنسی

پاکستان کے قبائلي علاقہ باجوڑ ايجنسي ميں آج ہونيوالے بم دھماکہ ميں چار افراد جاں بحق اور تين ديگر زخمي ہوگئے-

ابنا: پاکستاني ذرائع کے مطابق يہ دھماکہ باجوڑ ايجنسي کي تحصيل ماموند کے علاقے گٹکے ميں ہوا جہاں ايک مسافر گاڑي ريموٹ کنٹرول بم دھماکے کي زد ميں آگئي- دھماکے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 ديگر زخمي ہوگئے جنہيں ہسپتال منتقل کرديا گيا- زخميوں ميں بعض کي حالت تشويشناک بتائي گئي ہے-