• صارفین کی تعداد :
  • 614
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

اسماعيل ہنيہ: صيہونيوں کے سامنے نہيں جھکيں گے

اسماعیل ہنیہ

فلسطين کي قانوني حکومت کے وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے سے يہ سمجھا جائے گا کہ غزہ پر صہيوني رياست کي جارحيت ختم ہوچکي ہے-

ابنا: فلسطين الآن نامي ويب سائٹ کے مطابق اسماعيل ہنيہ نے بين الاقوامي امدادي کارواں ميں شامل افراد سے ملاقات ميں کہا کہ فلسطين کي حکومت اور قوم ہرگز صيہونيوں کےسامنے نہيں جھکے گي بلکہ صہيوني رياست کو اپني دہشت گردانہ کارروائيوں کو ختم کرنا ہوگا- انہوں نے صہيوني رياست کے مقابل ملت فلسطين کي استقامت اور صہيوني حملوں کو روکنے ميں مصر کي کوششوں کوسراہا- ياد رہے کہ غزہ پر صہيوني رياست کے تازہ حملوں ميں پچيس فلسيطيني شہيد اور اسي سے زائد زخمي ہوئے ہيں-ادھر صہيوني رياست کے تازہ حملوں کے پيش نظر اقوام متحدہ ميں فلسطين کے نمائندے نے سلامتي کونسل کو ايک خط بھيج کر قدس کي غاصب اور غير قانوني حکومت کي شکايت کي ہے-