• صارفین کی تعداد :
  • 791
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

پشاور دھماکا: جاں بحق افراد کي تعداد 15 ہوگئي، ايف آئي آر درج

پشاور دھماکا

پشاور … پشاور ميں کوہاٹ بس اڈے کے قريب دھماکے ميں جاں بحق افراد کي تعداد 15 ہوگئي 30 سے زائد زخمي ہيں جبکہ پوليس نے نامعلوم افراد کے خلاف ايف آئي آر درج کر لي ہے.

ابنا: پشاور کے علاقے کوہاٹ بس اڈے کے قريب دھماکے ميں 15 کے قريب گاڑيوں کو بھي نقصان پہنچا ہے.

دھماکے کي ايف آئي آر تھانہ بھانہ ماڑي ميں ايس ايچ او عتيق شاہ کي مدعيت ميں نامعلوم افراد کے خلاف درج کي گئي ہے جس ميں دہشتگردي کي مختلف دفعات لگائي گئي ہيں.

پوليس کے مطابق 40 کلو گرام بارودي مواد ايک گاڑي ميں نصب کياگيا تھا. شدت پسندوں کا ٹارگٹ کوہاٹ اڈا ميں واقع ڈي ايس پي صدر سرکل کا آفس بتايا جارہا ہے.

دھماکہ خيز مواد جس گاڑي ميں رکھا گيا وہ کوہاٹ جانے والي گاڑيوں کے اسٹينڈ کے قريب کھڑي تھي اور اس ميں 15 افراد جاں بحق اور 30 سے زيادہ زخمي ہوئے