• صارفین کی تعداد :
  • 626
  • 2/8/2012
  • تاريخ :

خطے کي عوامي تحريک صہيونيوں کي عالمي آمريت کے خلاف جدوجہد کي تمہيد

نوجوان نسل اور اسلامی بیداری

نوجوان نسل اور اسلامي بيداري کے زير عنوان تہران ميں منعقدہ بين الاقوامي کانفرنس کے شرکاء نے آج قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي-

اس موقعے پر قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں آمريت کے خلاف اس خطے کي اقوام کي تحريک کو صيہونيوں کي عالمي ڈکٹيٹر شپ کے خلاف جدوجہد کا مقدمہ قرار ديا-

قائد انقلاب اسلامي نے نوجوانوں کو امت مسلمہ کا بہترين سرمايہ قرار ديا اور کانفرنس ميں شرکت کے لئے دنيا کے تہتر ملکوں سے آنے والے سيکڑوں نوجوانوں سے خطاب ميں فرمايا کہ عالم اسلام کے نوجوانوں کي بيداري نے پوري دنيا کي مسلم اقوام کي بيداري کي اميدوں ميں اضافہ کر ديا ہے- قائد انقلاب اسلامي نے دنيا پر صيہونيوں اور استکباري طاقتوں کے انتہائي خطرناک، بدعنوان، پيچيدہ اور شيطاني نيٹ ورک کے تسلط کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ علاقے ميں پٹھو حکومتوں کے خلاف عوامي انقلابات عالمي صيہونزم کي آمريت کے خلاف انساني معاشرے کي جد و جہد کا ايک حصہ ہے اور انساني معاشرہ تاريخ کے انتہائي پيچيدہ موڑ سے گزرتے ہوئے اس خطرناک تسلط سے رہائي حاصل کرے گا- آپ نے فرمايا کہ يہ عظيم تبديلي پروردگار عالم کے سچے وعدے کے مطابق قوموں کي آزادي اور الہي و معنوي اقدار کي بالادستي پر منتج ہوگي-

قائد انقلاب اسلامي نے ان لوگوں کي جانب بھي اشارہ کيا جو يہ سمجھتے ہيں کہ ممکن ہے کہ عالمي صيہونزم کے آمرانہ تسلط سے رہائي نہ مل سکے- آپ نے فرمايا کہ پہلے جب صيہوني حکومت کي فوج پر حزب اللہ کي فتح کے بارے ميں کوئي بات کرتا تھا يا پھر مصر کے طاغوت کي ذلت و رسوائي يا شمالي افريقہ ميں تبديلي کي کوئي بات کرتا تھا تو بہت سے لوگوں کے حلق سے يہ باتيں نہيں اترتي تھيں، اسي طرح اسلامي جمہوريہ ايران کي استقامت و کاميابي اور ترقي و پيشرفت پر بعض افراد يقين کرنے کو تيار نہيں ہوتے تھے ليکن اللہ تعالي کي لا متناہي قدرت نے ان حيرت انگيز کاميابيوں، انقلابات اور تبديليوں کي صورت ميں اپنا شاندار جلوہ پيش کيا- قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي ملکوں ميں رونما ہونے والے واقعات کو نجات و سعادت کے سفر کي شروعات سے تعبير کيا اور فرمايا کہ اہم بات يہ ہے کہ حاصل ہونے والي کاميابيوں کو آخري منزل نہ سمجھا جائے بلکہ اپني جد و جہد اور قوموں کے عزم و ارادے پر اعتماد، اللہ تعالي کي ذات پر توکل کے ساتھ تسلط پسند طاقتوں اور ان کے مہروں کے خلاف تحريک جاري رکھي جائے- قائد انقلاب اسلامي نے مصر، تيونس، ليبيا اور ديگر اسلامي ملکوں ميں قوموں کے انقلابات سے استکباري طاقتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور ان پر لگنے والي کاري ضربوں کي تلافي کے لئے ان طاقتوں کے ذريعے کي جاري کوششوں کا جائزہ ليا- آپ نے فرمايا کہ دشمن، ناپاک منصوبے اور سازشيں تيار کرنے ميں مصروف ہے اور اسلامي اقوام، خاص طور پر مسلم ملکوں کے نوجوانوں کو جو اسلامي بيداري ميں کليدي رول کے حامل ہيں، ہوشياري اور بيداري کے ساتھ دوسروں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے اور اس بات کي اجازت نہيں ديني چاہئے کہ عالمي استبدادي نيٹ ورک ان کے انقلابوں کو ستوتاژ کرے-

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے امريکہ اور ديگر اسلام دشمن طاقتوں کي سازشوں کے مقابلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے بتيس سالہ تجربات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ سامراجي طاقتوں نے اسلامي جمہوريہ ايران کو شکست دينے کے لئے جو بھي ہو سکتا تھا انجام ديا ليکن انہيں اب تک تمام مراحل ميں ايراني عوام کے ہاتھوں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شکست و رسوائي کا يہ سلسلہ آئندہ بھي ان کا مقدر بنے گا- قائد انقلاب اسلامي نے امت اسلاميہ کے درميان اختلاف و تفرقہ پيدا کرنے کي دشمن کي سازشوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي بيداري کي تحريک شيعہ و سني کے فرق کو قبول نہيں کرتي بلکہ تمام مذاہب کے پيروکار مکمل اتحاد و يکجہتي کے ساتھ جدوجہد کے ميدان ميں ڈٹے ہوئے ہيں-

قائد انقلاب اسلامي نے مسلمان رائے عام ميں دو غلط خيالات رائج کرنے کي استبدادي طاقتوں کي کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ امت اسلاميہ کے دشمنوں نے مسلمان قوموں پر کمزوري اور عاجزي کا احساس مسلط کرکے اور عالمي طاقتوں کے ناقابل تسخير ہونے کا تاثر ديکر تقريبا دو صديوں تک مسلم اقوام کو پسماندگي ميں مبتلا کئے رکھا ليکن اب امت اسلاميہ بيدار ہو چکي ہے اور اس نے سمجھ ليا ہے کہ دونوں ہي خيالات صد در صد غلط ہيں اور مسلم اقوام اسلامي تہذيب و ثقافت کي شوکت و جلالت کا احياء کرنے پر قادر ہيں-

قائد انقلاب اسلامي نے مسلم اقوام کے بے شمار اشتراکات کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ مسلم اقوام کے درميان آپس ميں کچھ فرق بھي ہيں اور جغرافيائي، تاريخي اور سماجي فرق کي وجہ سے تمام اسلامي ممالک کے لئے کوئي واحد آئيڈيل نہيں ہے ليکن سب سے اہم نکتہ يہ ہے کہ صيہونيوں اور امريکيوں کے شيطاني تسلط کے سب مخالف ہيں اور اسرائيلي نامي سرطان کو تحمل کرنے پر کوئي بھي تيار نہيں ہے- آپ نے گوناگوں واقعات کے سلسلے ميں فيصلہ کرنے کے لئے ايک معيار کي نشاندہي کرتے ہوئے فرمايا کہ جہاں بھي امريکہ اور اسرائيل کے مفاد ميں کوئي منصوبہ اور نقل و حرکت انجام دي جا رہي ہو وہاں فورا ہم ہوشيار ہو جاتے ہيں اور اسے قوموں کے مفادات کے منافي اغيار کي سرگرميوں کي حيثيت سے ديکھتے ہيں- اسي طرح جہاں بھي صيہونيت مخالف اور استکبار مخالف کوئي تحريک نظر آتي ہے تمام مسلمان اقوام اس کي حمايت اور تقويت کرتي ہيں اور اس کي پشت پناہ اور مددگار بن جاتي ہيں-

قائد انقلاب اسلامي نے مثال پيش کرتے ہوئے بحرين کے عوام کو الگ تھلگ کرنے کي عالمي تشہيراتي اداروں کي کوششوں کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ مغربي يا مغرب کے اشاروں پر کام کرنے والے ذرائع ابلاغ تفرقہ اور اختلاف کي آگ بھڑکا کر بحرين کے مسئلہ کو شيعہ سني تنازعے کي شکل دينا چاہتے ہيں حالانکہ ديگر اسلامي ملکوں ميں جاري عوامي تحريکوں اور اس تحريک ميں کوئي فرق نہيں ہے-

قائد انقلاب اسلامي کے مطابق تاريخ بشر اس وقت انتہائي اہم موڑ اور عظيم تبديلي کے دہانے پر کھڑي ہے- آپ نے فرمايا کہ انسانيت مارکسزم، لبرلزم، ڈيموکريسي اور سيکولر نيشنلزم جيسے گوناگوں مکاتب فکر سے گزرتے ہوئے ايک نئے دور کے نقطہ آغاز پر پہنچ چکي ہے جس کي سب سے نماياں علامت قوموں کا اللہ تعالي کي جانب متوجہ ہونا، اس کي قدرت بيکراں کا سہارا طلب کرنا ہے-

اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل اسلامي بيداري عالمي اسمبلي کے سکريٹري جنرل ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے تقرير کرتے ہوئے اسلامي بيداري اور نوجوان کے زير عنوان منعقدہ بين الاقوامي کانفرنس ميں تہتر ممالک کے بارہ سو انقلابي نوجوانوں کي شرکت کا حوالہ ديا اور بتايا کہ کانفرنس کے شرکاء نے چھے خصوصي کميشنوں ميں "اسلامي بيداري کي فکري بنياديں اور اس کي پيشرفت کے عوامل" "اسلام کي حکمراني، آئيڈيل، کاميابياں اور نوجوان" "عالمي استکبار، امريکہ اور صيہونزم کا اسلامي بيداري کي لہر سے مقابلہ" "نوجوان، فلسطيني مزاحمت اور اسلامي بيداري" "اسلامي بيداري کو لاحق خطرات، اس سے پيدا ہونے والے مواقع" اور "اسلامي بيداري کا مستقبل" جيسے موضوعات کا جائزہ ليا-