• صارفین کی تعداد :
  • 3732
  • 2/3/2012
  • تاريخ :

فزيوتھراپي طريقہ علاج ( حصّہ دوّم )

فزیوتھراپی

 اس شعبے کا دائرہ کار بہت وسيع ہے اور يوں اس کي اہميت کے پيش نظر جديد دنيا ميں بڑي تيزي کے ساتھ اس شعبہ کي ضرورت اور ترقي پر زور ديا گيا - پاکستان ميں يہ شعبہ قدرے دير سے متعارف ہوا مگر اس کي اہميت کے پيش نظر تربيت يافتہ افراد کي طبي مراکز ميں فوري فراہمي کے ليۓ ملک کي معروف ميڈيکل يونيورسٹيوں ميں فزيوتھراپي  کي ڈگري شروع کروائي گئ - اس وقت کنگ ايڈورڈ ميڈيکل يونيورسٹي لاہور ، يونيورسٹي آف ہيلتھ سائينسز لاہور اور ملک کي بعض دوسري ميڈيکل يونيورسٹيوں ميں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزيوتھراپي  کي ڈگري کروائي جا رہي ہے - ہماري يہ خوش قسمتي ہے کہ ہمارے ملک ميں اب تربيت يافتہ فزيوتھراپسٹ ڈاکڑز ايک محدود تعداد ميں دستياب ہيں مگر بدقسمتي يہ ہے کہ ملک کي بيشتر آبادي ان پڑھ ہونے کے باعث عام لوگوں ميں اس شعبے اور اس کي افاديت کے متعلق آگاہي نہيں ہے - يہي وجہ ہے کہ  ہمارے معاشرے کے عام افراد مختلف انساني بيماريوں ميں بےحد مۆثر فزيوتھراپي  طريقہ علاج سے محروم رہ رہے ہيں - پاکستاني معاشرے ميں فزيوتھراپي  کو روشناس کرانے اور اس کي افاديت کو معاشرے کے عام انسان تک پہنچانے کے ليۓ پاکستان فزيوتھراپي  ايسوسي ايشن نے آگاہي مہم کا آغاز کيا ہے - اس آگاہي مھم کے تحت پرنٹ اور اليکٹرانيک ميڈيا کا استعمال کرتے ہوۓ لوگوں کو فزيوتھراپي  طريقہ علاج کے دائرہ کار کے متعلق آگاہ کيا جاۓ گا تاکہ وہ اپني متعلقہ بيماري کے ليۓ فوري طور پر کسي قريبي فزيوتھراپسٹ سے رجوع کر سکيں -

1- فزيو تھراپي طريقہ علاج کيا ہے ؟

2 - اس شعبے کے تربيت يافتہ افراد کون ہوتے ہيں ؟

2- کن بيماريوں کے علاج ميں فزتھراپي طريقہ علاج مۆثر ہے ؟

3 - کيا مندرجہ بالا بيماريوں کا علاج کوئي بھي ڈاکٹر کر سکتا ہے ؟

4 - کن بيماريوں ميں مريض کو فوري طور پر فزيوتھراپسٹ ڈاکٹر کے پاس جانا چاہيۓ ؟

5 - ترقي يافتہ ممالک ميں فزيوتھراپسٹ کو ايسي بيماريوں کے علاج کے ليۓ کيوں ترجيح دي جاتي ہے ؟

جاری ہے

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش :شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں :

دفتر ميں لگاتار کرسي پر مت بيٹھيں ( حصّہ دوّم )