• صارفین کی تعداد :
  • 638
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران - پاکستان گيس پائپ لائن بچھانے کے ليے ٹينڈر جاري

 ایران ۔ پاکستان

پاکستان کے پيٹروليم کے وفاقي وزير ڈاکٹر عاصم حسين نے قومي اسمبلي کو بتايا ہے کہ ايران - پاکستان گيس پائپ لائن بچھانے کے ليے ٹينڈر جاري کر ديے گئے ہيں-

ابنا: پاکستان کے پيٹروليم کے وفاقي وزير ڈاکٹر عاصم حسين نے قومي اسمبلي کو بتايا ہے کہ ايران - پاکستان گيس پائپ لائن بچھانے کے ليے ٹينڈر جاري کر ديے گئے ہيں- انہوں نے کہا کہ يہ منصوبہ پاکستان سے توانائي کا بحران کم کرنے ميں مدد دے گا- ان کے بقول يہ منصوبہ سنہ دو ہزار چودہ ميں مکمل ہوجائے گا-انہوں نے بتايا کہ پاکستان ميں گيس کي پيداوار چار اعشاريہ دو بلين کيوبک فٹ ہے جبکہ ضرورت آٹھ بلين کيوبک فٹ کي ہے- واضح رہے کہ پاکستان نے ايران سے گيس نہ خريدنے کے سلسلے ميں  امريکہ کے غير قانونني دباؤ کو رد کرديا ہے-