• صارفین کی تعداد :
  • 616
  • 1/18/2012
  • تاريخ :

  ہر صورت اور ہر قيمت پر پاک ايران گيس منصوبے کو مکمل کيا جائے گا

حنا ربانی کھر

 پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہاہے کہ امريکا نے ايران پر پابندياں عائد کيں تو يہ يکطرفہ ہوں گي، پاکستان ان کي پاسداري کا پابند نہيں ہو گا  ہر صورت اور ہر قيمت پر پاک ايران گيس منصوبے کو مکمل کياجائے گا-منصوبے کے بارے ميں قومي مفادات کو ترجيح دي گئي ہے - پيرکو قومي اسمبلي ميں ايک توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر بيان ديتے ہوئے حنا رباني کھر نے کہا کہ ايران سے گيس کے حصول کے منصوبے کي تکميل کے عزم پر قائم ہيں پاکستان کے قومي مفاد کے تحت منصوبے پر کام کي رفتار کو تيز کيا جائے گا-حکومت پاکستان قبل از وقت منصوبے کي تکميل کي خواہاں ہے ہر صورت پاکستان کے مفادات کو ترجيح دي جائے گي - امريکا کي جانب سے ايران پر تيل کي برآمد پابندي لگانے کا کہا جارہا ہے گيس کي برآمد ان پابنديوں ميں شامل نہيں ہے - کسي ملک پر پابندياں بعض اوقات نقصان دہ ثابت ہوتي ہيں-کوئي بھي ملک صرف اقوام متحدہ کي پابنديوں کي پاسداري کا پابند ہوتا ہے، کوئي ملک پابندي عائد کرتا ہے تو کسي دوسرے پر لازم نہيں ہے کہ وہ ان پابنديوں پر عمل درآمد کرے- امريکا پابندي لگاتا ہے تو يہ يکطرفہ ہو گي کوئي دوسرا ملک ان کا پابند نہيں ہو گا-