• صارفین کی تعداد :
  • 655
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

چھپن واں شہيد؛ خليفيوں کا صہيوني رويہ!

سید ہاشم سید سعیدعیسی
آل خليفہ کے گماشتوں نے بحرين کے علاقے "السترہ" ميں 15 سالہ بچے "سيد ہاشم سيد سعيدعيسي" کو اپنے گھر کے سامنے گاڑي کي ٹکر مار کر شہيد کرديا- تازہ ترين رپورٹ کے مطابق بحريني بچے کو خليفي جلادوں نے گولي مار کر شہيد کرديا ہے ۔

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کےمطابق آل خليفہ کے جلادوں نےبحريني عوام کو گاڑيوں سے کچلنے کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے آج السترہ کے علاقے ميں اپنے گھر کے سامنے کھڑے 15 سالہ بحريني سيدزادے بچے کو بلااشتعال گاڑي سے کچل کر شہيد کرديا-

ہاشم سعيد کو خليفي گماشتوں نے ٹکر ماري تو وہ شديد زخمي ہوگئے اور انہيں فوري طور پر السلمانيہ ہسپتال منتقل کيا گيا جہاں يہ نوعمر بحريني شہري زخموں کي تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کرگئے-

عجبب بات يہ ہے دنيا کي تمام نام نہاد انساني حقوق کے تمام جھوٹے دعويدار آل خليفہ کي حمايت کررہے ہيں اور مسلمان ممالک بھي اس کو سني مسلمان حکومت سمجھ کر اس کي حمايت کرتے ہيں يا کم از کم بحريني عوام کے مشترکہ انقلاب کي حمايت سے گريز کررہے ہيں جس ميں شيعہ اور سني عوام برابر کے شريک ہيں جبکہ آل خليفہ کے کرتوت صہيوني رياست کے کرتوتوں سے کہيں زيادہ وحشيانہ اور غير انساني ہيں اور اگر اسرائيلي کئي سالوں ميں ايک بار کسي فلسطيني بچے کو کچل کر شہيد کرتے ہيں تو آل خليفہ کے گماشتے ہر روز گاڑيوں سے عوام کو کچلنے کے لئے ميدان ميں نکلتے ہيں اور کبھي اس غير انساني اور غير اسلامي عمل ميں کامياب بھي ہوجاتے ہيں-

بحرين ميں نوعمر لڑکے کي شہادت پر انقلاب بحرين کے شہداء کي تعداد چھپن ہوگئي ہے-

بحرين ميں نئے سال کي آمد آمد پر عوامي مظاہروں نے شدت پکڑ لي ہے اور خليفيوں اور سعوديوں کي موجودگي اور سڑکوں پر آل خليفہ کے کرائے کے غنڈوں کے گشت کے باوجود کل لاکھوں بحرينيوں نے چھ کلوميٹر طويل ريلي نکال کر آل خليفہ اور ان کے علاقائي اور بين الاقوامي آقاğ کو بري طرح خوفزدہ کيا ہے-

واضح رہے کہ امريکہ نے آل خليفہ کو خبردار کيا تھا کہ اگر وہ 31 دسمبر تک عوامي انقلاب کا خاتمہ نہ کريں تو  حکومت کي تبديلي کے لئے تيار رہيں اور آج 31 دسمبر ہے-