• صارفین کی تعداد :
  • 1438
  • 12/29/2011
  • تاريخ :

ايك دھاتي كي بت پرستي سے توبہ

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت امام صادق عليہ السلام فرماتے ھيں: حضرت رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم كسي جنگ كے لئے تشريف لے جارھے تھے، ايك مقام پر اپنے اصحاب سے فرمايا: راستے ميں ايك شخص ملے گا، جس نے تين دن سے شيطان كي مخالفت پر كمر باندھ ركھي ھے، چنانچہ اصحاب ابھي تھوڑي ھي دور چلے تھے كہ اس بيابان ميں ايك شخص كو د يكھا، اس كا گوشت ہڈيوں سے چھپكا ھوا تھا، اس كي آنكھيں دھنسي ھوئي تھيں، اس كے ھونٹ جنگل كي گھاس كھانے كي وجہ سے سبز ھوچكے تھے، جيسے ھي وہ شخص آگے بڑھا، اس نے رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم كے بارے ميں معلوم كيا، اصحاب نے رسول اكرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم كا تعارف كرايا، چنانچہ اس شخص نے پيغمبر اكرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے درخواست كى: مجھے اسلام تعليم فرمائيے: تو آپ نے فرمايا: كھو: ”‌اشہد ان لا الہ الا الله، و اني رسول الله“- چنانچہ اس نے ان دونوں شھادتوں كا اقرار كيا، آپ نے فرمايا: پانچوں وقت كي نماز پڑھنا، ماہ رمضان المبارك ميں روزے ركھنا، اس نے كھا: ميں نے قبول كيا، فرمايا: حج كرنا، زكوٰة ادا كرنا، اور غسل جنابت كرنا، اس نے كھا: ميں نے قبول كيا-

اس كے بعد آگے بڑھ گئے، وہ بھي ساتھ تھا ليكن اس كا اونٹ پيچھے رہ گيا، رسول اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم رك گئے، اور اصحاب اس كي تلاش ميں نكل گئے، لشكر كے آخر ميں ديكھا كہ اس كے اونٹ كا پير جنگلي چوھوں كے بِل ميں دھنس گيا ھے اور اس كي اور اس كے اونٹ كي گردن ٹوٹ گئي ھے، اور دونوں ھي ختم ھوگئے ھيں، چنانچہ يہ خبر آنحضرت صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم تك پہنچي-

جيسے ھي آنحضرت صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم كو يہ خبر ملي فوراً حكم ديا، ايك خيمہ لگايا جائے اور اس كو غسل ديا جائے، غسل كے بعد خود آنحضرت خيمہ ميں تشريف لے گئے اور اس كو كفن پہنايا، خيمہ سے باھر نكلے، اس حال ميں كہ آپ كي پيشاني سے پسينہ ٹپك رھا تھا، اور اپنے صحاب سے فرمايا: يہ ديھاتي شخص بھوكا اس دنيا سے گيا ھے، يہ وہ شخص تھا جو ايمان لايا، اور اس نے ايمان كے بعد كسي پر ظلم و ستم نھيں كيا، اپنے كو گناھوں سے آلودہ نہ كيا، جنت كي حوريں بہشتي پھلوں كے ساتھ اس كي طرف آئيں اور پھلوں سے اس كا منھ بھرديا، ان ميں ايك حور كھتي تھى: يا رسول اللہ! مجھے اس كي زوجہ قرار ديں، دوسري كھتي تھى: مجھے اس كي زوجہ قرار ديں!

بشکريہ عقائد شيعۂ ڈاٹ کام

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان